میں چھ مہینوں تک ایک ہی چیز کھا سکتا ہوں: غذا کے معاملے میں انتہائی ڈسپلن کوہلی

انڈیا کے سابق کپتان کوہلی کہتے ہیں کہ فٹنس کے حوالے سے انہیں کھانا پینا بنیادی چیلنج لگا۔

چار ستمبر، 2022 کو دبئی میں انڈیا کے کوہلی پاکستان کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سپر فور میچ کے دوران کھانے کی پلیٹ کے ساتھ (اے ایف پی)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے 2024 کے سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ سے قبل اپنی فٹنس کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن چینل سٹار سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کوہلی نے فٹنس برقرار رکھنے کے منفرد طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کھانے پینے کے معاملے میں نظم وضبط برقرار رکھنے کے بارے میں بات کی۔

کوہلی کے بقول: ’فٹنس کے حوالے سے میں نے جو بنیادی چیلنج محسوس کیا وہ کھانا ہے۔ آپ جم میں جا سکتے ہیں اور سخت محنت کر سکتے ہیں ... لیکن کھانے کے معاملے میں صورت حال بہت مختلف ہے. آپ کی زبان پر ذائقہ محسوس کرنے کا نظام موجود ہوتا ہے اور یہ آپ کے اپنے دماغ سے جڑا ہوا ہے۔ یہ نظام کچھ کھانا چاہتا ہے اور کچھ نہیں چاہتا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے غذا کے معاملے میں ڈسپلن پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی اپنی زبردست صلاحیت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اگلے چھ ماہ تک مسلسل ایک ہی چیز کھا سکتا ہوں۔ دن میں تین بار۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔‘

اپنی خوراک کے معاملے میں غیر متزلزل عزم سے کوہلی کی بہترین فٹنس  برقرار رکھنے کی خواہش و ظاہر ہوتی ہے۔ یہ جسمانی فٹنس کرکٹ کے میدان میں ان کی غیر معمولی کارکردگی کا ایک اہم پہلو ہے۔

ٹورنامنٹ میں کوہلی کی انفرادی کامیابی کے باوجود ایک سینچری اور دو نصف سینچریوں سمیت 316 رنز کے ساتھ، آر سی بی کے لیے مثبت نتائج حاصل کرنا مشکل ہے۔

 فی الحال پانچ میچوں میں سے صرف ایک جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر نویں نمبر پر موجود آر سی بی کو جیت حاصل کرنے اور درجہ بندی میں آگے بڑھنے کے لیے سخت لڑائی کا سامنا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ