افغانستان میں قیام امن کی امیدیں ، شب و روز

افغانستان میں قیام امن کے امکانات بڑھے ہیں ایسے میں وہاں کے شب و روز تصاویر کے ذریعے

افغانستان میں قیام امن کے لیے کابل ۱۸ جنوری کو  مارچ کرنے والے ایک افغان کی پگڑی میں ایک نقلی پھول جو ان کے رنگ و  خوشبو کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ فوٹو۔ رائٹرز

خصوصی امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد قیام امن کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی تعیناتی کے بعد سے طالبان کے ساتھ بات چیت میں تیزی آئی ہے۔

افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری اس تصویر میں افغان صدر اشرف غنی خصوصی امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد کے ساتھ کابل میں ملاقات کے دوران قطر میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات  میں پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے۔  ایک بیان کے مطابق طالبان کے ساتھ جنگ بندی پر ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ فوٹو۔ اے پی

قندہار سے کابل ایک امن مارچ

افغانستان  کے مشرقی صوبے ننگرہار کے غنی خیل ضلع میں سولہ  جون ۲۰۱۸ کو ہونے والی جنگ بندی کی خوشی مناتے ہوئے۔ فوٹو۔ رائٹرز

مذاکرات کے ساتھ ساتھ میدان جنگ بھی گرم ہے۔ کابل میں پندرہ جنوری کو ہونے والے ایک کار بم حملے کے بعد ایک محافظ نظر رکھے ہوئے۔ فوٹو۔رائٹرز

افغان جنگ نے اب تک ہزاروں بچوں کو یتیم بھی کیا۔  قندھار کے یتیم خانے میں افغان یتیم قطار بناتے ہوئے۔ افغانستان میں دو دہائیوں کے دوران جنگ میں تقریبا ایک ملین بچے یتیم   ہوئے۔ فوٹو ۔اے ایف پی

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا