آریا سٹارک کا کردار کرنا میرے لیے ’باعث شرم‘ تھا: میسی ولیمز

اداکارہ کے مطابق گیم آف تھرونز کے دوسرے یا تیسرے سیزن کے دوران ان کا جسم تبدیلیوں سے گزر رہا تھا لیکن کردار کے مطابق انہیں ایک لڑکے کا روپ اختیار کرنا تھا۔

میسی ولیمز  کو 2011 میں گیم آف تھرونز میں سٹارک خاندان کی سب سے چھوٹی بہن کے کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا۔ (تصویر: اے ایف پی)

اداکارہ میسی ولیمز نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ میں آریا سٹارک کے کردار نے ان کے جسمانی تاثر اور عزت نفس پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔

اداکارہ کو 2011 میں گیم آف تھرونز میں سٹارک خاندان کی سب سے چھوٹی بہن کے کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا۔ وہ اُس وقت 14 سال کی تھیں اور یہ کردار انہوں نے 22 سال کی عمر تک نبھایا ہے۔

لیکن میسی ولیمز کے مطابق بعض اوقات آریا سٹارک کا لباس پہننا ان کے لیے ’باعث شرم‘ تھا، خاص طور پر جب وہ ’بلوغت‘ کی جانب گامزن تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فیشن میگزین ووگ سے بات کرتے ہوئے میسی ولیمز نے بتایا: ’دوسرے یا تیسرے سیزن کے دوران میرا جسم تبدیلیوں سے گزر رہا تھا اور میں بچی سے عورت بن رہی تھی لیکن میرے کردار کے مطابق مجھے ایک لڑکے کا روپ اختیار کرنا تھا۔ میرے بال چھوٹے اور گرد آلود رہتے تھے اور ناک کو ڈھانپے رکھتے تھے جس کی وجہ سے میری ناک بہت بڑی اور مردانہ محسوس ہوتی تھا۔ میرے سینے پر چمڑے کا ایک پٹہ ڈال دیا گیا تھا تاکہ میری جسمانی نشوونما کو چھپایا جاسکے۔ میں نہیں جانتی لیکن چھ مہینے تک میں نے بہت برا محسوس کیا اور اس دوران مجھے شرم بھی محسوس ہوتی رہی۔‘

تاہم جب سے گیم آف تھرونز ختم ہوا ہے، تب سے میسی ولیمز کے مطابق انہوں نے ایک نیا تجربہ محسوس کیا ہے، جو انہیں نسوانی احساس دیتا ہے اور اب انہیں اپنے جسم کو قبول کرنا ’اچھا ‘ لگتا ہے۔

میسی ولیمز کہتی ہیں: ’سٹائل کے اس نئے دور میں نسوانیت سے بھرپور دکھائی دینا، اپنی پتلی کمر اور جسمانی ساخت کو قبول کرنا مثبت احساس ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی