’نیت حج کی ہے، انشااللہ ضرور جاؤں گا۔‘
یہ کہنا تھا لیبیا سے تعلق رکھنے والے عازم حج عامر قذافی کا جن کو یہ گمان بھی نہیں تھا کہ ان کے نام کا ایک حصہ ان کے سفر کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں عامر قذافی نے بتایا کہ وہ حج کے سفر کے لیے لیبیا کے ایئرپورٹ پہنچے اور جب وہ سفری کارروائیاں مکمل کر رہے تھے تو انہیں اس وقت حیرت ہوئی جب ’قذافی‘ نام کی وجہ سے ایک سکیورٹی مسئلہ سامنے آگیا۔
#الحاج_عامر المهدي منصور من تنسيقية حجاج #المنطقة_الجنوبية، يروي قصته وكيف وصل للأراضي المقدسة رغم مغادرة الطائرة بدونه مرتين، قبل أن يلتحق بالحجاج على متن ذات الطائرة.#تبادل #ليبيا pic.twitter.com/DNRKlf0elu
— tabadul - تبادل (@tabadul3) May 23, 2025
ان کے مطابق اسی دوران باقی حجاج نے اپنی کارروائیاں مکمل کر لیں اور جہاز میں سوار ہو گئے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب میرا سکیورٹی کا مسئلہ حل ہو گیا تو پائلٹ نے دروازے دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا اور طیارہ میرے بغیر روانہ ہو گیا۔
ماذا بينك وبين ﷲ يا عامر؟.....
— Arjwan (@AmnhFthy40349) May 25, 2025
اللهم أرزقنـا يقين كا يقين عامر يارب#ليبيا pic.twitter.com/bUbQqQhcoa
اس وقت سکیورٹی افسر نے افسوس کے ساتھ مسکرا کر عامر سے کہا ’اللہ کا حکم‘ شاید تمہارے نصیب میں نہیں ہے۔‘
مگر عامر نے ایئرپورٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا اور پورے یقین سے کہا ’نیت حج کی ہے اور ان شا اللہ ضرور جاؤں گا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عامر کے مطابق پھر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، اچانک اطلاع ملی کہ طیارے میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ طیارہ واپس ایئرپورٹ آ گیا اور اس کی جانچ اور مرمت شروع ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ عملے نے پائلٹ سے کہا کہ ایک مسافر رہ گیا ہے، اسے سوار کردیں۔ لیکن پائلٹ نےعامر کے لیے دروازے کھولنے سے انکار کر دیا۔
عامر کے مطابق وہ اپنی جگہ پر جمے رہے کیونک وہ پر یقین تھے کہ اللہ انہیں مایوس نہیں کرے گا۔ نیت حج کی ہے اور ان شا اللہ ضرور جاؤں گا۔ اسی دوران ایک اور اطلاع آئی کہ طیارہ دوبارہ کسی خرابی کے باعث واپس آ رہا ہے۔
عامر کے مطابق دوسری بار جہاز اترا اور فنی خرابی کی جانچ پڑتال ہوئی مگر ساتھ ہی پائلٹ نے غیر متوقع فیصلہ کر لیا اور کہا کہ ’یہ جہاز اب عامر کے بغیر نہیں اڑسکتا، میں نہیں اُڑوں گا جب تک عامر سوار نہ ہو جائے۔‘
اور یوں عامر آخر کار طیارے میں سوار ہو گئے اور سعودی عرب کے ایئرپورٹ سے ایک ویڈیو بنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔