ایران - اسرائیل جنگ، ویمنز ایشین فٹ بال کپ کوالیفائر ملتوی

سنگاپور کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی وجہ سے اردن میں اگلے ہفتے ہونے والے ویمنز ایشین کپ کوالیفائر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

24 ستمبر 2023 کی اس تصویر میں سنگاپور اور شمالی کوریا کی فٹ بالرز ایشین گیمز کے گروپ سی میچ کے دوران چین کے وینزو سپورٹس سینٹر سٹیڈیم میں فٹ بال کے حصول کے لیے کوشاں (روئٹرز)

سنگاپور کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی وجہ سے اردن میں اگلے ہفتے ہونے والے ویمنز ایشین کپ کوالیفائر ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنگاپور کی ٹیم کا اگلے سال مارچ میں آسٹریلیا میں ہونے والے فائنل کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے عمان کا سفر متوقع تھا، جہاں اس کا مقابلہ اردن، ایران، لبنان اور بھوٹان سے ہونا تھا۔

یہ کوالیفائر راؤنڈ پیر (23 جون) کو شروع ہونا تھا اور پانچ جولائی تک جاری رہنا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم خطے کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا: ’ٹیم کو اپنی اے ایف سی ویمنز ایشین کپ آسٹریلیا 2026 کی کوالیفائنگ مہم کے آغاز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا، جیسا کہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے گروپ اے کے تمام میچوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔‘

مزید کہا گیا کہ ’ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے تبدیلی کی وجوہات کے طور پر خطے میں جاری صورت حال اور متعدد شریک رکن ایسوسی ایشنز کی طرف سے اٹھائے گئے لاجسٹک خدشات کا حوالہ دیا ہے۔‘

مزید کہا گیا: ’توقع ہے کہ ایک نئے غیر جانبدار مقام پر گروپ میچوں کی میزبانی ہو گی، لیکن اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔‘

روئٹرز نے تبصرے کے لیے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن سے رابطہ کیا ہے۔

اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر یہ کہہ کر حملوں کا آغاز کیا تھا کہ اس کا مقصد اسے جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا ہے، جس کے بعد سے تہران نے بھی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن ہے۔

ایران اور اسرائیل میں جنگ کی وجہ سے خطے کی صورت حال کشیدہ ہے اور مختلف ممالک نے اپنے شہریوں کا ایران اور اسرائیل سے انخلا کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال