انڈیا: مسافر کے سامان میں سے 16 زندہ سانپ نکل آئے

انڈین کسٹمز حکام کے مطابق انہوں نے ممبئی میں تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر طیارے میں زندہ سانپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا، یہ رواں ماہ ایسا تیسرا واقعہ ہے۔

جون کے شروع میں بھی انڈین کسٹمز افسران نے ایک مسافر کو درجنوں زہریلے وائپر سانپوں کی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا تھا (پکسابے)جون کے شروع میں بھی انڈین کسٹمز افسران نے ایک مسافر کو درجنوں زہریلے وائپر سانپوں کی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا تھا (پکسابے)

انڈین کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ممبئی میں تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر طیارے میں زندہ سانپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا، یہ رواں ماہ ایسا تیسرا واقعہ ہے۔

 فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق ہوائی اڈے پر موجود کسٹمز افسران نے بتایا: ’کسٹمز افسران نے جنگلی حیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر سے 16 زندہ سانپ برآمد کیے گئے۔‘

بیان کے مطابق مذکورہ مسافر اتوار کو پہنچا تھا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ’مزید تفتیش جاری ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ زندہ سانپ عام طور پر پالتو جانوروں کی تجارت میں فروخت کیے جاتے ہیں، اور ان میں سے بیشتر یا تو غیر زہریلے تھے یا ان کا زہر انسانوں کے لیے زیادہ خطرناک نہیں تھا۔

ضبط شدہ سانپوں میں دیگر کے ساتھ گارٹر سانپ، رائنو ریٹ سانپ اور کینیا سینڈ بوآ جیسی اقسام بھی شامل تھیں۔

جون کے شروع میں بھی کسٹمز افسران نے ایک مسافر کو درجنوں زہریلے وائپر سانپوں کی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا تھا، وہ بھی تھائی لینڈ سے ہی آ رہا تھا۔

کچھ دن بعد ایک اور مسافر کو 100 جانداروں کے ساتھ روکا گیا جن میں چھپکلیاں، سن برڈز، اور درختوں پر چڑھنے والے پوسیوم شامل تھے۔

جنگلی حیات کی تجارت پر نظر رکھنے والی تنظیم ’ٹریفک‘ نے اسے ’انتہائی تشویش ناک‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ رجحان غیر ملکی پالتو جانوروں کی مانگ سے پیدا ہو رہا ہے۔

تنظیم کے مطابق، گذشتہ ساڑھے تین سالوں میں تھائی لینڈ اور انڈیا کے درمیان فضائی راستے پر سات ہزار سے زائد زندہ اور مردہ جانور ضبط کیے جا چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات