چوٹ کے بعد سٹیو سمتھ کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بتایا کہ سٹیوسمتھ انگلی کی شدید چوٹ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں واپس آئیں گے۔

4  مارچ 2025 کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئی) سیمی فائنل کرکٹ میچ کے دوران سٹیو سمتھ شاٹ کھیل رہے ہیں (اے ایف پی)

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بتایا کہ سٹیوسمتھ انگلی کی شدید چوٹ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں واپس آئیں گے، ان کی واپسی پر جوش انگلس کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سمتھ تین ہفتے قبل لارڈز میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے دوران سلِپ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلی زخمی کروا بیٹھے تھے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

اس چوٹ کی وجہ سے وہ بارباڈوس میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے، جسے آسٹریلیا نے 159 رنز سے جیتا۔ ٹیم کے ٹاپ آرڈر ناکامی کی وجہ سے ان کی کمی شدت سے محسوس کی گئی۔

بدھ کو گریناڈا کے سینٹ جارجز میں کپتان کمنز نے کہا: ’وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔‘ 36 سالہ (سمتھ) سپلنٹ کے ساتھ بیٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

وہ دوبارہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے کیونکہ انگلس موقع کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور صرف پانچ اور بارہ رنز ہی بنا سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگرچہ انگلس ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، لیکن سلیکٹرز نے نوجوان سیم کانسٹاس پر اعتماد برقرار رکھا ہے جوعثمان خواجہ کے ساتھ اوپننگ کریں گے، اور خراب فارم میں چل رہے کیمرون گرین کو تیسرے نمبر پر برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے ماضی کے کھلاڑی مارنس لبوشین کو ٹیم میں واپس لانے کی خواہش کو رد کیا ہے، جو اب بھی سکواڈ کے ساتھ موجود ہیں۔

ٹیم میں باقی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور کمنز، مچل سٹارک اور جوش ہیزلووڈ کی خطرناک گیند بازی کی مثلث ایک بار گیند بازی میں قیادت کرے گی۔

کمنز نے سمتھ کے حوالے سے مزید کہا: وہ بہت خوش تھے، خاص طور پر بیٹنگ کرتے وقت۔‘ وہ شاید اپنی معمول کی سلِپ پوزیشن میں فیلڈنگ نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا: ’فیلڈنگ میں ہمیں ابھی بھی کچھ احتیاط کرنی پڑ سکتی ہے، تو ممکن ہے وہ زیادہ تر سلِپ میں نہ ہوں، ہو سکتا ہے سپنرز کے لیے وہ وہاں ہوں لیکن تیز گیند بازوں کے لیے شاید انہیں مزید ایک ہفتہ انتظار کرنا پڑے۔‘

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے کبھی سینٹ جارجز میں ٹیسٹ نہیں کھیلا، اور صرف ایک بار 2008 میں ایک ون ڈے کے لیے اس میدان میں اتری تھی کیا تھا۔

کمنز نے کہا کہ یہ میدان ان کے لیے نیا ہے، اور نائب کپتان سمتھ کی موجودگی اُن کے لیے ایک مددگار عنصر ہے۔

انہوں نے 117 ٹیسٹ کھیلنے والے تجربہ کار کھلاڑی کے بارے میں کہا: ’یہ ان کی سب سے بڑی صلاحیتوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں رنز بنائے ہیں، اور اس کا مطلب ہے کہ چاہے انہوں نے یہاں کبھی نہ کھیلا ہو، وہ جلدی سمجھ جاتے ہیں کہ کیا کرنا ہے اور کہاں رنز بنائے جا سکتے ہیں۔

یقیناً یہ معلومات فائدہ مند ہوں گی، خاص طور پر اُن کھلاڑیوں کے لیے جنہوں نے اس طرح کی وکٹوں پر زیادہ ٹیسٹ یا فرسٹ کلاس میچز نہیں کھیلے۔‘

آسٹریلیا کی ٹیم میں عثمان خواجہ، سیم کانسٹاس، کیمرون گرین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، بو ویبسٹر، ایلکس کیری، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل سٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزلووڈ شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ