پاکستان فوج نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ تین دنوں میں افغانستان سے سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 30 عسکریت پسند مارے گئے۔
بیان کے مطابق یہ کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں گذشتہ ہفتے ایک خودکش حملے میں 16 فوجی جان سے گئے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا اس سے منسلک گروپوں سے تھا اور انڈیا ان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
’سکیورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، چوکسی اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممکنہ تباہی کو روکا۔ بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔‘
وزیر اعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ’دراندازی کی کوشش ناکام بنانے‘ پر ان کی تعریف کی۔
ان کے دفتر سے آج جاری بیان میں کہا گیا ’ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘
بیان میں بھی کہا گیا کہ انڈیا پاکستان میں شدت پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔