کینیڈا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے: مارک کارنی

کینیڈا سے قبل فرانس اور کینیڈا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے 31 جولائی 2025 کو کابینہ اجلاس کے بعد اوٹاوا کے نیشنل پریس تھیٹر میں پریس کانفرنس کی (اے ایف پی)

فرانس اور برطانیہ کے بعد کینیڈین وزیر اعظم نے بھی بدھ کو کہا کہ کینیڈا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ارادہ رکھتا ہے۔

کینیڈا سے قبل فرانس اور کینیڈا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

سب سے پہلے فرانس کے صدر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں گے۔

اس کے بعد برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے منگل کو کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر نہ کی، اقوام متحدہ کو امداد پہنچانے کی اجازت نہ دی اور پائیدار امن کے لیے دیگر اقدامات نہ کیے تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔

اب خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بھی بدھ کو اعلان کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ غزہ کے لوگوں کی بھوک، اس بات کا مطلب ہے کہ ’ایک فلسطینی ریاست کا امکان در حقیقت ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔‘

مارک کارنی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کینیڈا ستمبر 2025 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ مجوزہ تسلیم جزوی طور پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے دی گئی بارہا یقین دہانیوں پر مبنی ہے، جو اقوام متحدہ میں ریاستِ فلسطین کی نمائندگی کرتی ہے  کہ وہ اپنی حکمرانی کے نظام میں اصلاحات کر رہی ہے اور 2026 میں عام انتخابات کروانے کے لیے تیار ہے جن میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو سکتا۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے اسے غزہ میں انسانی بحران کے سدباب میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔

تاہم اسرائیل اور اس کے قریبی اتحادی امریکہ نے مارک کارنی کے بیان کو مسترد کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کینیڈا کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ’تاریخی‘ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلسطینی نیوز ایجنسی وفا نے رپورٹ کیا ہے کہ محمد عباس نے کینیڈا کے وزیر اعظم سے فون پر گفتگو کے بعد کہا ’فلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کینیڈا کے تاریخی مؤقف کی ہم قدر کرتے ہیں، جو خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دے گا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا