ایشیا کپ 2025: پاکستان نے سپر4 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کی بدولت متحدہ عرب امارات کو جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 17 ستمبر 2025 کو دبئی کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2025 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران ایک شاٹ کھیلنے کے بعد گیند کو دیکھ رہے ہیں۔ (اے ایف پی)

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاخیر سے شروع ہونے والا ایشیا کپ 2025 کا میچ پاکستان نے 41 رنز سے جیت کر ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ایک مرحلے پر اس کا یہ فیصلہ صحیح بھی ثابت ہوا جب اس نے صرف نو کے مجموعی سکور پر ہی دونوں اوپنرز کو پویلین واپس بھیج دیا تھا۔

پاکستان نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ کی بدولت متحدہ عرب امارات کو جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا۔

صائم ایوب کی بیٹنگ میں خراب فارم اس میچ میں بھی برقرار رہی جو ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ان کے ساتھی صاحبزادہ فرحان بھی صرف پانچ رنز ہی بنا سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے لیے ایشیا کپ کے مرحلے میں پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا اہم تھا۔ اب اگلے مرحلے میں اتوار کو اس کا مقابلہ ایک بار پھر انڈیا سے دبئی میں ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے بولرز نے اس میچ میں انتہائی عمدہ بولنگ کی جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف 88 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی نصف ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے انڈیا کے خلاف اپنی اچھی فارم کو جاری رکھتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو ایک بہتر سکور کرنے میں مدد دی۔

ان کے علاوہ محمد حارث نے 18، کپتان سلمان علی آغا 20 رنز بنا سکے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنید صدیقی نے چار اور سمرنجیت سنگھ تین وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ