وزیر اعظم شہباز شریف پیر کو دو روزہ سرکاری دورے قطر کے درالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔
قطر پہنچنے پر کنگ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کی نے ان کا استقبال کیا۔
پیر کو جاری ہونے والے دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دی ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزرا اور اعلیٰ حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ان کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
Doha: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif is being received by Minister of State for Foreign Affairs of State of Qatar, H.E. Dr. Muhammad bin Abdulaziz Al-Khulaifi at King Hammad International Airport, as he arrives in Qatar on two day official visit. pic.twitter.com/mjP4FfwBRy
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 23, 2026
دوحہ میں اپنے قیام کے دوران، وزیر اعظم قطر کے امیر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے، جس میں سیاسی روابط، اقتصادی تعاون، توانائی کی شراکت داری، اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دونوں فریقین خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں تعاون کے نئے راستے بھی تلاش کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان ایک دیرینہ شراکت داری قائم ہے جو باہمی اعتماد اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر قریبی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کو باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا، جس سے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے ان کے عزم کی تجدید ہوگی۔