پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے انتظامات کا معاہدہ طے

پاکستان کو حج 2026 کے لیے 1,79,210 عازمین کا کوٹہ دیا گیا ہے۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے اتوار کو بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے حج 2026 کے انتظامات سے متعلق باضابطہ طور پر معاہدہ کر لیا۔

یہ معاہدہ سعودی نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط اور پاکستان کے سیکریٹری برائے مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاالرحمٰن کے درمیان ہفتے کی شب جدہ میں طے پایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈاکٹر عطاالرحمٰن نے حجاج کے لیے بہترین سہولیات پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ سال بھی پاکستانی زائرین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ان کے مطابق ’وزارت مذہبی امور سعودی حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری اور نجی حج سکیموں کے انتظامات کو بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘

پاکستان کو حج 2026 کے لیے 1,79,210 عازمین کا کوٹہ دیا گیا ہے، جن میں سے تقریباً 1,18,000 نشستیں سرکاری سکیم کے تحت جبکہ باقی نجی ٹور آپریٹرز کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

پاکستانی حج سکیم کے تحت سرکاری پیکج کی تخمینہ لاگت ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپےکے درمیان ہے، جو مختلف سروس فراہم کنندگان سے ہونے والے حتمی معاہدوں پر منحصر ہے۔

حج درخواست گزاروں نے اگست میں ابتدائی قسط کے طور پر منتخب پیکج کے مطابق پانچ یا ساڑھے پانچ لاکھ روپے جمع کرائے تھے، جبکہ باقی رقم نومبر میں وصول کی جائے گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا