اسرائیلی وزارتِ دفاع کے شہری امور کے ادارے کوآرڈینیٹر آف گورنمنٹ ایکٹیویٹیز ان دی ٹیریٹریز (COGAT) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ ’آج (بدھ کو) زیکیم کراسنگ کو غزہ میں انسانی امداد کے ٹرکوں کے داخلے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔‘
Update:
— COGAT (@cogatonline) November 12, 2025
In accordance with a directive of the political echelon, today (Wednesday), the ‘Zikim’ crossing has been opened for the entry of humanitarian aid trucks into the Gaza Strip. The aid will be transferred by the UN and international organizations following thorough…
اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے کھولی جانے والی سرحدی گزرگاہ زیکیم کے ذریعے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی امدادی گاڑیاں داخل ہو سکیں گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کوگاٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ گزرگاہ اب ’مستقل طور پر‘ کھلی رہے گی، بالکل اسی طرح جیسے جنوبی غزہ کی کرم ابو سالم کراسنگ، جس کے ذریعے اکتوبر 2023 میں اسرائیلی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے زیادہ تر امداد منتقل کی جا رہی ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب شمالی غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے باعث خوراک، پانی اور طبی سامان کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، اور اقوامِ متحدہ سمیت عالمی ادارے علاقے میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔