مشرق وسطی میں کشیدگی سے مہنگائی میں اضافہ، ترقی کی رفتار میں کمی متوقع: آئی ایم ایف

’آئی ایم ایف‘ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہم غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔‘

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا 17 اپریل 2025 کو واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر میں آئی ایم ایف/ ڈبلیو بی کے موسم بہار کے اجلاس سے قبل ایک کلیدی تقریر کرنے پہنچیں (اے ایف پی)

عالمی مالیاتی فنڈ ’آئی ایم ایف‘ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے مہنگائی میں اضافہ اور عالمی ترقی کی رفتار میں کمی متوقع ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کو روئٹرز سے گفتگو میں کہی جب کہ عالمی معیشت کے بارے میں پیش گوئی اگلے ہفتے جاری ہونے والی ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تہران کی طرف سے جوابی کارروائیوں کے بعد عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے کیونکہ ایران نے موثر طور پر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، جو دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے اہم راستہ ہے۔

اس مصروف تجارتی آبی گزرگاہ کی بندش کے اثرات دنیا کے بیشتر ممالک پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے روزانہ دنیا کے تیل کا 20 فیصد حصہ اور قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کا 30 فیصد حصہ گزرتا ہے۔
 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان حالات میں آئی ایم ایف نے عالمی ترقی کے اہداف میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کے امکان کو ظاہر کیا ہے۔

کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا کہ جنگ نہ ہوتی تو آئی ایم ایف کو توقع تھی کہ 2026 اور 2027 میں عالمی سطح پر معیشت میں کچھ بہتر آئے گی۔ ’ اب ہر راہ مہنگائی میں اضافے اور ترقی کی کمی کی طرف جاتی ہے۔‘

 جیورجیوا نے کہا کہ ’ہم غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔‘ انہوں نے اس کے لیے جیوپولیٹیکل کشیدگی، موحولیاتی اور آبادیاتی تبدیلیوں کا حوالہ دیا۔’اس کا مطلب ہے کہ اس جھٹکے سے بحالی کے بعد ہمیں اگلے جھٹکے کے لیے بھی خبردار رہنا ہو گا۔‘

آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ جنگ نے عالمی تیل کی فراہمی کو 13 فیصد تک کم کر دیا ہے، اور اس کے اثرات تیل اور گیس کی ترسیل اور متعلقہ سپلائی چینز اور دیگر صنعتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے جنگ جلد ختم ہو جائے اور بحالی نسبتاً تیز ہو تب بھی اس کے اثرات ترقی کے اہداف میں کمی اور مہنگائی کے تخمینے میں اضافے کے صورت میں سامنے آئیں گے اور اگر جنگ طویل ہو گئی، تو مہنگائی اور ترقی پر اثر زیادہ ہو گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت