ایران کے سعودی عرب پر حملے غیر ضروری کشیدگی ہیں: کور کمانڈرز کانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدارت میں کانفرنس نے سعودی عرب پر حملوں کو تنازعے کے حل کی کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے زیر صدارت منگل کو 274ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں اور یہ حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

کانفرنس میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک جس تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا، اس سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی لیکن اس نوعیت کے حملے اور  بلاجواز جارحیتیں، جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہیں۔

فورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان متحمل مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے اور ایک ذمہ دار سٹیک ہولڈر کے طور پر پاکستان فعال ریجنل سیکیورٹی سٹیبلائزر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

کورکمانڈرز کانفرنس نے  سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  کور کمانڈرز کانفرنس نےمسلح افواج، قانون نافذ کرنے  والے اداروں اور مادروطن کے دفاع  میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ 

فورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آرمی چیف نے آپریشنل کارکردگی، دفاع وطن کے لیے پائیدار انٹیلیجنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ حکومت، مسلح افواج، عوام کےتعاون اور ہم آہنگی سے پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان معاشی استحکام کو مضبوط،علاقائی وعالمی سطح پر اپنی حیثیت بہتربنانےکی جانب گامزن ہے۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہے،  بھارت اور دیگربیرونی سرپرستوں کی ایماء پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائےگا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو  بلا امتیاز  اور مسلسل تعاقب کے ذریعے ختم کیا جائےگا۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا