پاکستان کے دفتر خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جلد پاکستان کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی فون پر خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ وہ جلد از جلد باہمی طور پر موزوں تاریخوں پر پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephonic conversation today with His Highness Prince Faisal bin Farhan Al Saud, Foreign Minister of the Kingdom of Saudi Arabia. @FaisalbinFarhan
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) June 28, 2026
DPM/FM expressed sincere condolences on… pic.twitter.com/eWxhl5ZRj8
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’نائب وزیر اعظم نے اس کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد ہی عمل میں آئے گا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے ’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘ کے تحت خطے میں امن کے قیام کے لیے کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے پر دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا، جس پر شہزادہ فیصل نے ان کا شکریہ ادا کیا۔