اسلام آباد: احتجاج کے لیے مشہور ڈی چوک پر فٹ بال ورلڈ کپ فائنل کی بڑی سکریننگ

فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کو بڑی سکرینوں پر دیکھنے کے لیے اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر شہروں میں ہزاروں فٹ بال شائقین کے جمع ہونے کی توقع ہے۔

اتوار کو فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کو بڑی سکرینوں پر دیکھنے کے لیے اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر شہروں میں ہزاروں فٹ بال شائقین کے جمع ہونے کی توقع ہے۔

اگرچہ پاکستان کبھی فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔ تاہم ملک کے لاکھوں فٹ بال شائقین کے لیے یہ ٹورنامنٹ خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ورلڈ کپ کی آفیشل میچ بالز بارہا سیالکوٹ میں تیار کی جاتی رہی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شائقین کے لیے انتظامیہ نے فائنل کی براہ راست سکریننگ کا انتظام ڈی چوک پر کیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے کہا کہ شہری سپین اور ارجنٹینا کے درمیان فائنل میچ بڑی سکرین پر دیکھ سکیں گے اور میچ کی براہ راست نشریات پاکستان کے وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں واقع ڈی چوک مظاہروں اور احتجاج کے لیے شہر کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔

یہاں ماضی میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ کئی شعبوں سے وابستہ تنظیمیں احتجاج کرتی رہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ملک کے کئی دیگر شہروں میں بھی آج رات اسی طرح کی سکریننگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

سپین اور دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل تاریخ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کے اختتام کی علامت ہے۔

اتوار کو نیو جرسی میں آخری وسل بجنے تک تقریباً چھ ہفتوں کے دوران تین ممالک میں کھیلے گئے اس ورلڈ کپ میں ریکارڈ 104 میچ مکمل ہو چکے ہوں گے۔

وسیع پیمانے پر منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں میدان کے اندر شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے، جن میں بڑے اپ سیٹس، سنسنی خیز واپسی، شاندار گولز اور دنیا کے بڑے فٹ بال ستاروں کی نمایاں کارکردگی شامل ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال