مال روڈ پر سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا جوابی کارروائی میں مارا گیا: راولپنڈی پولیس

راولپنڈی پولیس نے منگل کو بتایا ہے کہ شہر کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا شخص جوابی کارروائی میں مارا گیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ 11 اگست کو صبح 11 بج کر 15 منٹ پر مال روڈ راولپنڈی پر پیش آیا، جہاں محمد حسین نامی شخص نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کی(تصویر: ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)

راولپنڈی پولیس نے منگل کو بتایا ہے کہ شہر کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا شخص جوابی کارروائی میں مارا گیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس سجادالحسن کے مطابق واقعہ 11 اگست کو صبح 11 بج کر 15 منٹ پر مال روڈ راولپنڈی پر پیش آیا، جہاں محمد حسین نامی شخص نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کی۔

ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پٹرولنگ ٹیم کا ایک اہلکار زخمی ہوا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے محمد حسین کے قبضے سے ایک موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، جس سے مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور محمد حسین کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا تاہم پولیس نے کسی جماعت کا نام نہیں بتایا۔

ادھر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں میں تشدد اور اسلحہ کے استعمال کے واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں۔

انہوں نے آج راولپنڈی میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے کہا کہ ’ایک پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی کوئی توجیہ نہیں بنتی اور یہ قابل مذمت عمل ہے۔‘

 عطا تارڑ کے مطابق: ’پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کال بھی دی ہے، یہ جماعت پرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتی اور ماضی میں احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو نقصان پہنچا۔ ‘

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے مقاصد اور طرزِ سیاست سے قوم بخوبی واقف ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اطلاعات عطا اللہ نے کہا ہے کہ ’مسلح ہو کر سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی کے ماضی کے احتجاجی مظاہروں میں اسلحہ کے استعمال کے واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں، جبکہ اس جماعت نے ایک بار پھر لانگ مارچ کی کال دی ہے۔‘

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک غیر جانبدار عدالتی انکوائری کرائی جائے۔

مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر ہمیشہ پرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق جماعت نے اپنی سیاسی اور جمہوری جدوجہد کے دوران مستقل طور پر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اور غیر متشدد ذرائع اختیار کیے ہیں۔ پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ حقائق سامنے لانے اور الزامات کی شفاف جانچ کے لیے آزاد اور غیر جانبدار عدالتی تحقیقات ضروری ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان