مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر صدر ٹرمپ کی حمایت کا شکریہ: شہباز شریف

پاکستانی وزیراعظم نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے ’حوصلہ افزا کلمات پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔‘

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 13 اکتوبر 2025 کو شرم الشیخ میں غزہ سمٹ کے دوران صدر ٹرمپ کے ہمراہ خطاب کر رہے ہیں (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، برادر ملک سعودی عرب اور  ترکی کے ساتھ مل کر اپنے ممالک اور پورے خطے کے دفاع کو یقینی بنانے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوصلہ افزا کلمات پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔‘

پاکستانی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی ’جرأت مندانہ اور فیصلہ کن قیادت‘ کو ایک بار پھر سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے جنوبی ایشیا میں جوہری تباہی کو ٹالنے اور لاکھوں انسانی جانوں کو بچانے میں مدد دی۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن ہماری اقوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے سب سے بنیادی اور ناگزیر شرط ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ میں ہونے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے اسے ’بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم‘ قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ وہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر دستخط ہونے پر خوش ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے حال ہی میں اور بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔‘

انہوں نے اسے ایک ’بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کس طرح متحد ہو رہا ہے اور کس طرح ممالک بالآخر زیادہ بامعنی انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔‘

سات اگست، 2026 کو ہونے والا یہ سہ فریقی معاہدہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران سامنے آیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے جمعہ سات اگست کو بتایا تھا کہ مکہ مکرمہ میں پاکستان سعودی عرب اور ترکی نے ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان کی دعوت پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سات اگست، 2026 کو سعودی عرب کا دورہ کیا۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں جمہوریہ ترکی کے صدر اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا، جہاں مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔

’اجلاس کے دوران سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان ممتاز تعلقات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ ’مجھے اپنے عزیز بھائیوں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جمہوریہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔‘

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا