جگت بازی کی آڑ میں کھلے عام باڈی شیمنگ؟

ایسا لگتا ہے کہ جیسے ٹی وی پر یہ لیٹ نائٹ شوز کسی بھی قسم کی صحافتی و نشریاتی اقدار سے بالاتر ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

باڈی شیمنگ کے حوالے سے جہاں مختلف طریقوں سے آگاہی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہیں پاکستان میں ٹیلی ویژن شوز میں ایک دوسرے کی جسامت، قد اور رنگ پر فقرے کسنا معمول کی بات بن چکا ہے۔

ان ٹیلی ویژن شوز میں جگت بازی کے کلچر کی آڑ میں ایک دوسرے کو موٹا، پتلا، گنجا اور اس طرح کے دیگر القابات سے پکارنا ایک نارمل بات سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیلی ویژن پر خبروں اور صحافتی حوالے سے پیمرا قوانین کے مطابق ادارہ جاتی کمیٹیوں کا ہونا ضروری ہے جو کہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مواد پر نظر رکھ سکیں، مگر ایسا لگتا ہے کہ جیسے ٹی وی پر یہ لیٹ نائٹ شوز کسی بھی قسم کی صحافتی و نشریاتی اقدار سے بالاتر ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

تقریباً ہر بڑے نیوز چینل پر شب 11 بجے یہ شوز نشر کیے جاتے ہیں اور ان شوز میں ریٹنگ کی دوڑ بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایسے مواد کو نشر کر دیا جاتا ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ ان شوز اور ایسی جگت بازی میں معاشرے کے جانے مانے فنکار اور اداکار بھی حصہ لیتے ہیں، جس سے باڈی شیمنگ کے اس کلچر کو مزید تقویت ملتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا