’شادی سے انکار‘: لڑکی نے بوائے فرینڈ پر تیزاب پھینک دیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے واقعے میں لڑکی نے پولیس کے سامنے جرم کا یہ کہہ کر اعتراف کیا کہ ان کے ساتھی نے انہیں غیر اخلاقی تصاویر آن لائن شیئر کرنے کی دھمکی دی تھی۔

تیزاب کے حملے سے متاثرہ شخص کی ایک آنکھ اور چہرے کو شدید نقصان پہنچا ۔ (تصویر: آئی سٹاک)

بھارت میں مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے پر اپنے بوائے فرینڈ کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والی لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تاہم لڑکی، جن کا نام ظاہر نہیں کیا جا رہا، نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا تھا کیوں کہ ان کے ساتھی نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر وہ شادی کے لیے راضی نہ ہوئیں تو وہ ان کی غیر اخلاقی تصاویر آن لائن شیئر کر دے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ واقعہ بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک دکان پر پیش آیا۔ تیزاب کے حملے سے متاثرہ شخص کی ایک آنکھ اور چہرے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جن کا علی گڑھ کے ایک ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق پولیس رپورٹ میں متاثرہ لڑکے کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ گذشتہ ماہ ان کے بیٹے کی جانب سے رشتہ ختم کرنے کے بعد 19 سالہ لڑکی دلبرداشتہ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی نے بار بار ان کے گھر والوں کو فون کرنے کی کوشش کی تھی۔

تاہم کچھ رپورٹس کے مطابق یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ لڑکی نے خود اس رشتے کو ختم کردیا تھا، جس کی وجہ سے اسے مبینہ طور پر بلیک میل کیا گیا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا