’عمران خان نے حلوے کا وعدہ پورا نہیں کیا‘

آزادی مارچ کے شرکا کو شکوہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حلوہ فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا اور انہیں اپنے لیے خود حلوہ بنانا پڑا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کے شرکا نے آج صبح اسلام آباد میں اپنا پہلا ناشتہ کیا، جس میں چائے، پراٹھے اور حلوے کے ساتھ دیگر اشیا شامل تھیں۔

تاہم شرکا کو شکوہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حلوہ فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا اور انہیں اپنے لیے خود حلوہ بنانا پڑا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مردان سے آئے ہوئے مولانا شہاب عالم نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کنٹینر بھی دیں گے، بریانی بھی دیں گے، حلوہ بھی دیں گے، لیکن انہوں نے کچھ بھی نہیں دیا، ہم اپنے لیے خود حلوہ پکا رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنے ساتھ سودا سلف، چاول اور دالیں وغیرہ ساتھ لائے ہیں۔ ’ہم اتنا کچھ لائے ہیں کہ دو تین مہینے بھی بغیر کسی سے مانگے ہمارا گزارہ ہوسکتا ہے۔‘

شہاب عالم نے مزید بتایا: ’جب ہم آ رہے تھے تو حکومت نے خاص طور پر گاڑیوں سے کہا تھا کہ ان کے ساتھ نہ جائیں، یہی وجہ ہے کہ ہمارے بہت سے ساتھی رہ گئے۔ پھر ہم نے ٹرک پکڑا اور اس میں بیٹھ کر یہاں آگئے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا