فرانس: لاری میں چھپے 31 پاکستانی تارکینِ وطن برآمد

فرانسیسی پولیس نے لاری کے پاکستانی ڈرائیور کو حراست میں لے کر تارکین وطن کو امیگریشن قوانین کے مطابق اطالوی حکام کے حوالے کردیا ۔

(اے ایف پی)

فرانسیسی استغاثہ نے ہفتے کو بتایا کہ 30 سے زیادہ پاکستانی تارکینِ وطن جنوبی فرانس میں ایک لاری میں چھپے ہوئے پائے گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق استغاثہ کا کہنا تھا کہ لاری کے ڈرائیور کو، جس کا تعلق خود پاکستان سے تھا، حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستانی تارکینِ وطن کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ ماہ برطانیہ میں ایک ٹرک سے 39 ویتنامی تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ اس سے یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ یورپ جانے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کس قدر خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔

فرانسیسی استغاثہ نے بتایا 31 پاکستانی تارکین وطن کے اس گروپ کا کھوج جمعے کو اطالوی سرحد کے قریب موٹر وے پر معمول کی چیکنگ کے دوران لگایا گیا۔

تین نو عمر افراد سمیت پاکستانی تارکین وطن کو امیگریشن قوانین کے مطابق اطالوی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

فرانس کے جنوب مشرقی شہر نیس میں استغاثہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا: ’ہم اس (انسانی سمگلنگ میں ملوث) نیٹ ورک یا اندورنی مدد گار کو تلاش کریں گے،  جیسا ہم اس قسم کے معاملات میں ہمیشہ کرتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ