سوئس پولیس نے جمعرات کی صبح کو بتایا ہے کہ لگژری سوئس سکی ریزورٹ قصبے کرانس مونتانا میں نئے سال کے موقعے پر ایک کھچا کھچ بھرے بار میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کئی افراد جان سے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوب مغربی سوئٹزرلینڈ کے شہر کینتن والیس کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جس وقت لوگ نئے سال کا جشن منا رہے تھے تو سیاحوں میں مقبول ایک شراب خانے میں ’نامعلوم وجہ سے آگ‘ بھڑک اٹھی
بیان میں کہا گیا کہ ’کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دیگر زخمی ہوئے۔‘ واقعے کو ’سنگین‘ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’بڑے پیمانے پر ایمرجنسی کارروائی جاری ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’پولیس، آگ بجھانے والا عملہ اور ریسکیو ورکرز کی بڑی تعداد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاکہ بڑی تعداد میں متاثرین کی مدد کی جا سکے۔‘
’کارروائی اب بھی جاری ہے۔‘
سوئس روزنامہ بلک نے موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کے حوالے سے بتایا کہ اموات کی تعداد ’درجنوں‘ میں ہو سکتی ہے۔
علاقائی روزنامہ لے نوویلیست نے بھی کہا کہ اس کے ذرائع ’بڑے جانی نقصان‘ کی بات کر رہے ہیں، جن کے مطابق ’تقریباً 40 افراد کی موت ہوئی اور 100 زخمی‘ ہوئے ہیں۔
سوئس میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں ایک عمارت کو شعلوں میں گھرا دکھایا گیا ہے جب کہ لوگ اندھیرے میں بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔
سوئس میڈیا نے عندیہ دیا کہ آگ ممکنہ طور پر ایک کنسرٹ کے دوران آتش بازی کے استعمال سے لگی، تاہم پولیس نے کہا کہ وجہ تاحال نامعلوم ہے۔
پولیس کے ترجمان گیتاں لاتیوں نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ابتدا میں ’نامعلوم وجہ کی بنا پر ایک دھماکہ‘ ہوا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے لا کنستلیشن نامی بار میں ہوا جہاں نئے سال کی تقریبات کے لیے 100 سے زائد افراد جمع تھے۔
دھماکے کے کئی گھنٹے بعد، اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے کرانس مونتانا جانے والی سڑک پر متعدد ایمبولینس گاڑیاں دیکھی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ علاقہ ’عوام کے لیے مکمل طور پر بند‘ کر دیا گیا ہے اور ’کرانس مونتانا کے اوپر نو فلائی زون نافذ‘ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوئس پولیس نے جمعرات کو بتایا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کے سکی ریزورٹ کپ شراب خانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چلے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔