دہلی دھماکہ، مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے: مودی

بھوٹان میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نریندر مودی نے کہا: ’ہماری ایجنسیاں اس سازش کی تہہ تک پہنچیں گی اور سازش کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔‘

11 نومبر 2025 کو نریندر مودی بھوٹان کے دارالحکومت تھیمفو میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  (سکرین گریب/اے ایف پی)

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ دہلی میں ہونے والے کار دھماکے کے پیچھے ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دھماکہ پیر کی شام دہلی کے تاریخی لال قلعے کے قریب ہوا جس میں کم از کم آٹھ افراد کی اموات اور 20 زخمی ہوئے، یہ تین کروڑ سے زیادہ آبادی والے انڈین دارالحکومت میں 2011 کے بعد پہلا بڑا دھماکہ ہے۔

بھوٹان کے دارالحکومت تھیمفو میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نریندر مودی نے کہا: ’ہماری ایجنسیاں اس سازش کی تہہ تک پہنچیں گی اور سازش کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ سب کے لیے بہت افسوسناک ہے اور حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

انڈین وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی منگل کو کہا کہ واقعے کی تحقیقات تیز اور مکمل ہو رہی ہیں اور نتائج جلد عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

واقعے میں زخمیوں کے رشتہ دار لوک نائیک ہسپتال کے باہر جمع ہوئے تاکہ اپنے پیاروں کی شناخت کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجہ بانتیا نے بتایا کہ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات اینٹی ٹیررازم قانون، دھماکہ خیز مواد کے قانون اور دیگر فوجداری قوانین کے تحت شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا: ’تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں اور ابھی اس پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔‘

منگل کو دھماکے کے مقام کے قریب واقع مارکیٹ اور سیاحتی علاقوں میں اکثر دکانیں بند رہیں اور فارنزک ماہرین نے جائے وقوع کی تفتیش جاری رکھی۔

دہلی میٹرو نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریڈ فورٹ سٹیشن بند کر دیا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک سست رفتار گاڑی ٹریفک سگنل پر رکی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ دھماکہ پرانے شہر کے مصروف بازار میں ہوا، جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ دہلی میں سخت سکیورٹی کے باوجود یہ پہلا ایسا بڑا دھماکہ ہے جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

بھارتی کرائم سین کے تفتیش کار منگل کی صبح کار کے ملبے میں شواہد تلاش کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے دھماکے کی مقام سے بتایا کہ پولیس نے گاڑیوں کی جلی ہوئی باقیات کے گرد سفید چادریں لگا دی ہیں۔

فرانزک اور انسداد دہشت گردی دونوں ایجنسیاں شواہد تلاش کر رہی ہیں جبکہ دہلی میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انڈین حکام کے مطابق واقعے کے بعد انڈیا بھر کے بڑے ریلوے سٹیشنوں، مالیاتی مرکز ممبئی اور دہلی سے متصل ریاست اترپردیش میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ’تمام پہلوؤں‘ سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سکیورٹی ادارے جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کار کے ایک سابق مالک کو، جس کا نام صرف سلمان بتایا گیا ہے، دھماکے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا