نئی دہلی کی حاملہ خواتین سموگ سے خوفزدہ

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کی کوکھ میں پلتے ہوئے بچے کو سموگ سے اتنا ہی خطرہ ہوتا ہے جتنا کہ سگریٹ نوشی سے۔

دنیا کے 15 آلودہ ترین شہروں میں سے 14 شہر بھارت میں ہیں۔ خصوصاً دارالحکومت نئی دہلی ہر سال موسم سرما کے دوران سموگ کی لپیٹ میں رہتا ہے، جو بہت سی بیماریوں اور مسائل کی وجہ بنتا ہے۔

نیچر سسٹینیبلیٹی نامی ایک عالمی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں سموگ جیسی آلودہ فضا کو اسقاط حمل کی خاموش وجہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کی کوکھ میں پلتے ہوئے بچے کو سموگ سے اتنا ہی خطرہ ہوتا ہے جتنا کہ سگریٹ نوشی سے۔

بھارت ہی میں حکومت کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچوں کی سالانہ اموات کی وجہ آلودہ فضا بتائی گئی ہے۔

آج کل ایک مرتبہ پھر دہلی پر سموگ حاوی ہو رہی ہے۔ اس صورت حال میں حاملہ خواتین خود کو بے بس محسوس کر رہی ہیں کیونکہ انہیں ایسی آلودہ فضا میں رہنا پڑ رہا ہے جو حمل ضائع کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا