موسمیاتی تبدیلی: طلبہ کی ذمہ داری بنتی کیا ہے؟

پانچ بہترین پوسٹروں کو انعامات دیے گئے

موسمیاتی تبدیلی پر آگاہی پھیلانے کے لیے 'گو گرین' پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد میں طلبہ میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے ’گو گرین‘ پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

مقابلے میں طلبہ نے ماحول کو صاف اور محفوظ رکھنے کے موضوع پر پوسٹر بنائے۔

ایس ایل ایس مونٹیسری و سکول نے کینیڈین ہائی کمیشن کے اشتراک سے پانچ بہترین پوسٹر بنانے والے طلبہ میں انعامات اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔ پانچ بہترین پوسٹر بنانے والوں کے علاوہ تمام طلبہ کو سرٹیفیکیٹ دیے گیے۔

ماہر ماحولیات رافعہ سلیم نے داستان گوئی پر طلبہ کو تربیت بھی دی۔ رافعہ کا کہنا تھا: 'ہماری آنے والی نسلوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہو گا اس لیے ضروری ہے کہ طلبہ اس کی اہمیت جانیں اور ذمہ داری کے ساتھ دنیا کو محفوظ اور صاف رکھیں۔‘

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ جرمن تھنک ٹینک جرمن واچ کی گلوبل کلائمیٹ انڈیکس رپورٹ 2018 کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے۔

مقابلے میں پانچ بہترین پوسٹر یہ ہیں:

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل