پاکستان نے ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

پاکستان نے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 77 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

پاکستان ایمرجنگ ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت کو  شکست دی تھی( پی سی بی/ٹوئٹر)

پاکستان نے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 77 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 302 رنز سکور کیے، جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 32 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی ایمرجنگ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے روحیل نذیر اور عمران رفیق نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے تیسری وقت کی شراکت میں 117 رنز جوڑے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عمران رفیق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے روحیل نذیر نمایاں بلے باز رہے جنھوں نے 111 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور 12 چوکے شامل رہے۔

پاکستان کے 302 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 142 رنز پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے عفیف حسین 49 اور نجم الحسین شانٹو 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان ایمرجنگ ٹیم نے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت کو صرف تین رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ