باجوڑ کے بادشاہ اپنا عجائب گھر بنا رہے ہیں

بادشاہ رحمٰن لکڑی سے مختلف قسم کے سینکڑوں برتن، پھل، جانور، مکان، سڑکیں اور عمارتیں بنا چکے ہیں۔

لکڑیوں سے مختلف قسم کی چیزیں بنانے کا زمانہ گزر چکا، مگر آج بھی کچھ لوگ اس کام سے جڑے ہیں۔

باجوڑ کے 40 سالہ بادشاہ رحمٰن اب تک لکڑی سے مختلف قسم کے سینکڑوں برتن، پھل، جانور، مکان، سڑکیں اور عمارتیں بنا چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وہ قدرتی لکڑی سے بنے ان ماڈلز کو اپنے پاس جمع کرنے کے علاوہ اکثر تحفے کی صورت میں دے دیتے ہیں۔

بادشاہ رحمٰن نے مینار پاکستان، اسلامیہ کالج پشاور اور بہت سی عمارتیں بنائی ہیں۔

وہ کھلونوں اور عمارتوں کو مختلف زاویوں میں ڈھالنے کے لیے ان کی شکل و صورت اور ہیئت کا مطالعہ کرتے ہیں تاکہ ان کی بالکل صحیح شکل تیار کر سکیں۔ 

انہوں نے بتایا: ’میں نے یہ فن کسی سے نہیں سیکھا اور نہ ہی میرا کوئی استاد ہے۔ میں اپنے شوق سے یہ سب کچھ بنا رہا ہوں۔‘

اس شوق کی وجہ سے بادشاہ رحمٰن کو علاقے کے لوگ پاگل کہتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے: ’میں اس شوق کی وجہ سے زندہ ہوں، جب تک زندگی اور آنکھوں کی نظر نے ساتھ دیا تب تک میرا یہ شوق جاری رہے گا۔ ایک دن میری یہ کاریگری رنگ لائی گی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا