بازار کرسمس کے سامان سے بھر گئے پر خریدار مہنگائی سے پریشان

کراچی کے بوہری بازار میں کئی دکانوں پر کرسمس ٹری، سجاوٹ کے سینٹا، بال، ستارے، کرسمس بیلز اور مختلف خوبصورت بیلیں دستیاب ہیں۔ تاہم خریدار بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

کرسمس کی آمد آمد ہے او بازاروں میں خریداروں کا رش دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔

کرسمس پر دنیا بھر میں مسیحی برادری کے لوگ اپنے گھروں، گرجا گھروں  اور  دیگر عماروتوں کو  کرسمس ٹری، سینٹا کلاس، سنو مین، برقی قمقمے، ستارے اور دیگر چیزوں سے سجاتے ہیں۔

عام طور پر کرسمس ٹری کے  لیے صنوبر کا درخت استعمال کیا جاتا ہے لیکن  گرم  موسم والے علاقوں میں  یہ درخت دستیاب نہیں ہوتے تو پھر ان کی جگہ  پلاسٹک کے بنے مصنوئی کرسمس ٹری استعمال ہوتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کراچی کے علاقے صدر کے بوہری بزار میں ان دنوں کرسمس کی خریداری کی گہماگہمی ہے جہاں کئی دکانوں پر پلاسٹک کے ٹری، سجاوٹ کے سینٹا، بال، ستارے، کرسمس بیلز اور مختلف خوبصورت بیلیں  دستیاب ہیں۔ تاہم خریدار بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

کرسمس ٹری خریدنے کے  لیے آئی سمینہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’اس سال چیزیں کافی مہنگی ہوگئی ہیں۔ چھوٹے قد کا درخت بھی ڈھائی ہزار سے زیادہ کی قیمت کا مل رہا ہے جبکہ پچھلے سال اس کی قیمت بالکل آدھی تھی۔‘

ایک اور خاتون کہ دکاندار سے قیمتوں پر بارگینگ کر رہی تھیں  نے کہا: ’سجاوٹ کا سامان مہنگا بھی ہو تو خریدنا پڑتا ہے کیونکہ بچے فرمائش کرتے ہیں اور یہ تو ممکن ہی نہیں کہ اس تہوار کے موقعے پر گھر میں کرسمس ٹری نہ ہو۔ لیکن تھوڑا سستا ہوتا تو آسانی ہوجاتی۔‘

  

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا