فون دیکھتے ہوئے خاتون سو فٹ کی بلندی سے گر گئیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خاتون ایک پہاڑی پر کھڑی اپنے فون میں مشغول تھیں کہ نیچے کھائی میں گر گئیں جہاں وہ 13 گھنٹوں تک پھنسی رہیں۔

ریسکیو اہلکار  ہیلی کاپٹر سے  زخمی خاتون کی مدد کرنے کو اترتے ہوئے (سکرین گریب)

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اپنے موبائل فون میں مشغول ایک خاتون سو فٹ بلندی سے گرنے کے بعد گہری کھائی میں 13 گھنٹے تک پھنسی رہیں۔

وہ کئی گھنٹوں تک مدد کے لیے چلاتی رہیں اور آخر کار قریب سے گزرنے والے ایک شخص نے ان کی آواز سن لی جس کے بعد ان کو وہاں سے نکال لیا گیا۔ 

لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو سنگلاخ میدان کے اوپر اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ کیلی فورنیا کے علاقے پالوس وردیس میں پیش آیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

32 سالہ خاتون جمعرات کی شام 7 بجے اس بلند چوٹی پر موجود تھیں اور فون دیکھتے ہوئے بلندی سے گر گئیں۔

وہ اگلے دن صبح 8 بجے تک گہرائی میں پھنسی رہیں جب ایک ہائیکر نے مدد کے لیے بلند کی جانے والی ان کی آواز سنی۔

ہائیکر نے ان کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن ان تک نہ پہنچ پانے کے بعد حکام کو اطلاع دی۔

پولیس اہلکار ڈگ کیمورا نے کہا: ’وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے زخموں کی وجہ سے ان کی جان نہیں گئی۔ وہ اور بھی خوش قسمت ہیں کہ کسی نے تیز ہواؤں اور شور کے باوجود ان کی آواز سن لی۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا