سلیمانی کی ہلاکت اسامہ، البغدادی سے زیادہ اہم: جنرل پیٹریاس

امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ جنرل پیٹریاس نے اپنے دور کے عراقی آپریشنز کے حوالے سے کہا کہ ’انہوں نے (ہماری فوج کی موجودگی میں) عراق کی سرزمین پر قدم رکھنے جیسی جرات کا مظاہرہ پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔‘

امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت اسامہ بن لادن اور ابو بکر البغدادی کی ہلاکت سے بھی زیادہ بڑا واقعہ ہے۔

امریکی چینل سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل پیٹریاس کا کہنا تھا کہ ’بغداد میں ہونے والے اس حملے کی اہمیت پر مبالغہ آرائی کرنا ناممکن ہے جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کے دوسرے بڑے لیڈر مارے گئے۔

دوسری جانب تہران میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

جنرل پیٹریاس نے اپنے دور کے عراقی آپریشنز کے حوالے سے کہا کہ ’انہوں نے (ہماری فوج کی موجودگی میں) عراق کی سرزمین پر قدم رکھنے جیسی جرات کا مظاہرہ پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جنرل پیٹریاس نے انکشاف کیا کہ عراقی ملیشیا کے لیڈر کو نشانہ بنانے کا موقع امریکہ نے کھویا تھا اور وہ فرار ہو گئے، ’لہٰذا ان کی موت اسامہ بن لادن اور ابوبکر البغدادی سے بھی بڑی خبر ہے۔‘

ابو بکر البغدادی داعش کے بانی تھے جن  کی موت کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر 2019 میں کی تھی۔

جنرل پیٹریاس کے مطابق ایران کے لیے قاسم سلیمانی کی ’اہمیت امریکی سی آئی اے ڈائریکٹر، سینٹ کام کمانڈر، جے ایس او سی کمانڈر اور خطے میں صدارتی ایلچی جتنی تھی۔ وہ ایران کی طاقت ور ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔‘

انٹرویو میں جب جنرل پیٹریاس سے پوچھا گیا کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت کی خبر سن کر ان کے ذہن میں پہلا خیال کیا آیا تو ان کا کہنا تھا ’ایمانداری سے پوچھیں تو یہ حیران کن خبر تھی۔ ہم نے اس سے قبل کبھی ان کا پیچھا نہیں کیا تھا اگرچہ میں اس میں یہ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ میری یادداشت کے مطابق میری کمان کے دوران انہوں نے عراقی سرزمین پر پاؤں رکھنے کی کبھی جرات نہیں کی تھی۔‘

ایران کے دارالحکومت تہران میں القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ سپیکر پارلیمنٹ، چیف جسٹس سمیت اعلی عسکری قیادت، حکومتی شخصیات اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ جنرل قاسم سلیمانی کو منگل کے روز ان کے آبائی علاقے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ 

جنازے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے اپنے والد کی موت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکہ کو انتقام کی دھمکی دی۔

اس موقع پر قدس فورس کے نئے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کےبعد امریکہ سے یقینی طور پر انتقام لیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا