بلوچستان: برف باری کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری

صوبہ بلوچستان کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں برف باری تو تھم گئی ہے تاہم زندگی کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں برف باری تو تھم گئی ہے تاہم شدید برف کے باعث کوئٹہ اور اندرون صوبہ رابطہ سڑکیں کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کے مطابق برف باری کے باعث کوئٹہ مستونگ شاہراہ لک پاس کے مقام پر بڑی گاڑیوں کے لیے بند تھی جب کہ کان مہترزئی، کوئٹہ زیارت، سنجاوی زیارت شاہراہ اور قلعہ عبداللہ میں کوژک ٹاپ بھی بند ہوگیا تھا۔ 

بلوچستان کے علاقے دُکی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ شدید برفباری کے باعث پیش آیا۔

مجموعی طور پر برفباری سے اب تک بلوچستان میں 20 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان