عمران خان نے فیصل واوڈا کی ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا گذشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں ’بوٹ‘ لے کر آئے تھے اور ان کا کہنا تھا وہ اب سے ہر ٹاک شو میں اپنے ساتھ ’بوٹ‘ رکھا کریں گے۔

14 جنوری کو ’آف دا ریکارڈ‘ کے پروگرام میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اپنے ساتھ ’بوٹ‘ لائے تھے (سکرین گریب)

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر کسی بھی ٹاک شو میں جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فرودش عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم نے فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے کے حوالے سے وضاحت بھی طلب کی ہے۔

فردوش عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ فیصل واوڈا کے کسی بھی ٹاک شو میں شرکت پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا گذشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں ’بوٹ‘ لے کر آئے تھے اور ان کا کہنا تھا وہ اب سے ہر ٹاک شو میں اپنے ساتھ ’بوٹ‘ رکھا کریں گے۔

فیصل واوڈا نے شو کے دوران غیر پارلیمانی زبان بھی استعمال کی، جس پر جاوید عباسی اور قمر زمان کائرہ شو درمیان میں چھوڑ کر چکے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کے اس عمل پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اپنے عمل اور اپنے کہے پر قائم رہے۔

اس کے علاوہ جس ٹاک شو میں وہ اپنے ساتھ ’بوٹ‘ لے کر گئے تھے اس کے اینکر پر پیمرا کی جانب سے 60 دن کی پابندی لگائی گئی ہے۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر ٹی وی چینل ’اے آر وائے‘ کے پروگرام ’آف دا ریکارڈ‘ اور اس کے میزبان، اینکر پرسن کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی عائد کی ہے۔

بدھ کو رات گئے جاری ہونے والے ایک نوٹس میں پیمرا نے  فیصل واوڈا کے عمل کو انتہائی ’غیراخلاقی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر کے دلائل نہ صرف ’توہین آمیز تھے بلکہ ایک ریاستی ادارے کی تذلیل کرنے کی کوشش تھی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان