میرا موٹا جسم ہی میری طاقت ہے: پلس سائز ماڈل ویرونیکا پومی

پومی چاہتی ہیں کہ وہ نوجوان لڑکیوں  کیلئے رول ماڈل بنیں اورانہیں اپنے جسم کے حوالے سے اعتماد  دیں۔

پومی کو انسٹاگرام پر 36 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں

پلس سائز ماڈل  ویرونیکا پومی مشہور زمانہ کھیلوں کے  میگزین ’سپورٹس السٹریٹیڈ سوئم سوٹ ‘کےزیر اہتمام ہونے والے  سالانہ مقابلے کے فائل میں  منتخب ہو گئی ہیں۔

پلس سائز ماڈل سے مراد ماڈلنگ کی دنیا میں صحت مند جسم کے ساتھ سامنے آنے کا نیا رجحان ہے۔ اس تحریک کے زیر اثر خواتین بے وقت کی ڈائٹنگ یا خواہ مخواہ کی پلاسٹک سرجری کے خلاف بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتی ہیں۔

29 سالہ پومی میگزین  میں نظر آنے والی  پہلی پولی نیشئن خاتون  ہوں گی، جنہوں نے  فائنل تک رسائی  کیلئے دس ہزار سے زائد امیدواروں کو شکست دی۔

منتخب ہونے والی پُرجوش پومی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مذکورہ میگزین کیلئے بہاماز  جزیرے میں  ہونے والے اپنے فوٹو شوٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا   کہ سبھی جانتے ہیں  کہ وہ کوئی دبلی پتلی  لڑکی نہیں، ان کی  جسامت بھاری ہے اور جسم پر جا بجا داغ اور دھبے بھی ہیں۔

انہوں نے اپنی  طویل انسٹا گرام پوسٹ میں   جسمانی خدوخال کے حوالے سے مثبت رجحان اجاگر کرتے ہوئے مزید کہا  : ’بطور ماڈل میری جسمانی خامیاں  (موٹاپا/ صحت مند جسم )  ہی میری قوت بنی ہیں ۔ میں ایک  عرصے تک خوبصورتی کے حوالے سے رائج  سماجی رویوں پر پورا نہیں اتر سکی لہذا میرے لیے ضروری تھا کہ میں اپنی اندرونی  اور خوبصورت خصوصیات  کو نمایاں کروں‘۔

پومی نے انسٹاگرام پر اپنے 34 ہزار فالوورز کو مزید بتایا کہ وہ  سوشل میڈیا پر اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتی ہیں تاکہ وہ نوجوان لڑکیوں  کیلئے رول ماڈل بنیں اورانہیں اپنے جسم کے حوالے سے اعتماد  دیں۔

پومی اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ تمام خواتین ملتی جلتی خصوصیات رکھنے کے  باوجود اپنے اندرانتہائی منفرد اور خاص ہوتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل