جلد کا کوئی بھی علاج کم از کم کتنا وقت مانگتا ہے؟

عمومی طور پر اگر آپ سکن کیئر مصنوعات کو لگاتار اور درست انداز میں استعمال کریں تو آپ کو تین مہینے کے اندر ہی مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مائیکل کہتے ہیں ’اپنی ادویات کو وقت دینا ضروری ہے۔ کسی بھی دوا کو کام کرنے اور جلد پر اپنا اثر دکھانے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور یہ چند ہفتوں تک کا ہو سکتا ہے۔‘ (پکسابے)

کہا جاتا ہے کہ تبدیلی راتوں رات نہیں آسکتی اور یہ بات سچ ہے اگر بات آپ کی جلد کی ہو۔

بدقسمتی سے اس کا مطلب یہ ہے کہ عمر چھپانے والی کریم پہلی رات کے استعمال کے بعد ہی اگلی صبح آپ کو دس سال کم عمر نہیں دکھا سکتی چاہے اس کے اشتہار میں ایسا کہا ہی کیوں نہ گیا ہو؟اگر آپ جلد کی خوبصورتی کے لیے کسی سکن کیئر روٹین پر عمل کرتے ہیں تو یہ ممکن ہے کہ آپ اپنا مقصد حاصل کرلیں۔ ان میں جلد کو چھائیوں سے بچانا، پانی کی کمی پورا کرنا یا چہرے کی جھریوں کو چھپانا ہے۔

کوئی بھی کریم یا بیوٹی فارمولا کب تک استعمال کیا جائے تاکہ آپ اس کے اثرات معلوم کر سکیں، یہ جاننے کے لیے ہم نے ڈرماٹالوجسٹس سے بات کی جنہوں نے ہمیں بتایا کہ عام طور جلد میں تبدیلی کے ایک ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے لیکن کسی بھی نئی روٹین کا اثر جانچنے کے لیے آپ کو کم سے کم تین ماہ تک انتظار کرنا ہوتا ہے۔

دی انڈپینڈنٹ سے بات کرتے ہوئے ڈرماٹالوجسٹ اور کاسمک سرجن ڈاکٹر میلین پام کہتی ہیں ’جلد کی بالائی سطح کو تبدیلی کے لیے تقریباً 30 دن درکار ہوتے ہیں۔‘

تاہم وہ مشورہ دیتی ہیں کہ نئی سکن کیئر روٹین کو کم سے کم تین ماہ آزمایا جائے تاکہ ’اس کے جلد پر اثرات کو اچھے سے جانچا جا سکے۔‘

ڈاکٹر میلین کہتی ہیں ’یہ عرصہ جلد کی اوپری پرت کو مواقع اور کافی وقت دیتا ہے کہ وہ ان تبدیلیوں کا پورا اثر لے کر اسے جلد کی اندرونی پرت تک منتقل کر سکے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیو یارک کے ایک اور تصدیق شدہ ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر مائیکل فاربر جن کا تعلق شیوگر ڈرماٹالوجی گروپ سے ہے۔ ان کے مطابق ادوایات پر مبنی سکن کیئر کے لیے بھی یہی روٹین درست چاہے اس سے چھائیوں کا علاج ہی کیوں نہ مقصد ہو۔

ڈاکٹر مائیکل کہتے ہیں ’اپنی ادویات کو وقت دینا ضروری ہے۔ کسی بھی دوا کو کام کرنے اور جلد پر اپنا اثر دکھانے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اور یہ چند ہفتوں تک کا ہو سکتا ہے۔‘

تصدیق شدہ ڈرماٹالوجسٹ جینیفر چوالک اس سے اتفاق کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سکن کیئر روٹین کو کم سے کم سے 12 ہفتے یا اس سے زائد کا وقت درکار ہوتا ہے تاکہ نتائج سامنے آسکیں خاص طور پر جب اس کا مقصد مخصوص جگہوں پر جھریوں یا رنگ کو غائب کرنا ہو۔ مختصر مدت میں لوگ شاید یہی نوٹس کر سکیں کہ ان کی جلد زیادہ جاندار، آبیدہ اور نرم ہے لیکن جھریوں اور رنگ کو بہتر کرنے میں اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔‘

ڈاکٹر فاربر کے مطابق اگر آپ چاہتے ہیں تو نمی ایک ایسی چیز ہے جو بہت جلد نتائج دے سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’کچھ مصنوعات جیسے کہ نمی کافی جلد اثرات دکھاتے ہیں کیونکہ وہ جلد کو آبیدہ کر کے اوپری سطح کو بہتر کرتے ہیں۔ لیکن درست قسم کی نمی کا فیصلہ کرنا کافی اہم ہے۔‘

وہ کہتی ہیں ’ہائیلورونک ایسڈ، سیرامیڈز اور گلیسرین جلد کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔‘

ڈاکٹر جینیفر کے مطابق سکن کیئر روٹین کے پر اثر ہونے کے بارے میں ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کون سی مصنوعات دوسری مصنوعات کے ساتھ مل کر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے ہم کسی مصنوعات کو چھوڑ رہے ہوں یا اس کے اثرات میں کمی لانے کا باعث بن رہے ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’میں سمجھ سکتی ہوں کہ لوگ ایک ہی وقت پر کئی مختلف ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں لیکن ان میں سے ہر مصنوعات کو انفرادی طور پر استعمال کرنا چاہیے۔ سکن کیئر یا جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے استعمال کی جانے والی مصنوعات کا انفرادی سطح پر مشاہدہ ضروری ہے تاکہ ان کا اثر جانا جا سکے۔ آپ کو اس بارے میں یقین ہونا چاہیے کہ ان میں موجود اجزا اس گہرائی تک جا رہے ہیں جتنا ان کو جانا چاہیے تاکہ آپ اپنی مرضی کا نتیجہ حاصل کر سکیں۔‘

ڈاکٹر جینیفر کے مطابق ’آپ کوئی ایسی مصنوعات بھی استعمال کر سکتے ہیں جس میں ایسے اجزا موجود ہو سکتے ہیں جو فعال اجزا کا اثر ختم کر رہے ہوں۔‘

کسی بھی نئی پروڈکٹ کو اپنی سکن کیئر روٹین کا حصہ بنانے سے پہلے ڈرماٹالوجسٹ سے مشورہ لینا ضروری ہے جو آپ کو بتا سکے کہ یہ پہلے سے زیر استعمال مصنوعات کے ساتھ کوئی غیر مطلوبہ ردعمل نتیجہ نہ دے دے۔

عمومی طور پر اگر آپ سکن کیئر مصنوعات کو لگاتار اور درست انداز میں استعمال کریں تو آپ کو تین مہینے کے اندر ہی مثبت نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

ڈرماٹالوجسٹ جوشوا زیشنز کہتے ہیں ’ جلد کا علاج ایک طویل عمل ہے۔ یہ جلد بازی میں ممکن نہیں۔ جوشوا نیو یارک کے ماؤنٹ سینائی ہسپتال میں کاسمیٹک اور کلینکل ریسرچ کے شعبے کے ڈائریکٹر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’کسی بھی پروڈکٹ کو پر اثر فوائد دکھانے کے لیے کئی ہفتے درکار ہوتے ہیں۔‘

لیکن ڈاکٹر جینیفر کے مطابق ’سکن کیئر مصنوعات سے حقیقی امیدیں وابستہ کرنا اہم ہے۔ بعض اوقات یہ پروڈکٹس لیزر، انرجی ڈیوائسز یا انجکشنز کے ساتھ بہتر اثر دکھاتی ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت