زمین کو چپٹا ثابت کرنے کی کوشش کرنے والا ’پائلٹ‘ ہلاک

مائیک ہیوز جنہیں امید تھی کہ وہ خلا میں پہنچ کر ثابت کر دیں گے کہ زمین چپٹی ہے، ایک نئی ٹیلی ویژن سیریز کے لیے اپنا بھاپ سے چلنے والا راکٹ داغنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مائیک ہیوز نے اپنے معاونین کی مدد سے اپنے گھر کے پچھلے حصے میں ایک راکٹ تیار کیا تھا(تصویر: اے پی)

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں خطروں کے کھلاڑی ایک پائلٹ، جن کا خیال تھا کہ زمین چپٹی ہے، گھر میں تیار کیے گئے اپنے راکٹ کی پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد زمین پر آن گرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مائیک ہیوز جنہیں امید تھی کہ وہ خلا میں پہنچ کر ثابت کر دیں گے کہ زمین چپٹی ہے، ہفتے کو کیلی فورنیا کے علاقے بارسٹو کے قریب ہلاک ہوئے، وہ امریکی سائنس چینل کی ’ہوم میڈ ایسٹروناٹس‘ (خود ساختہ خلاباز) نامی ایک نئی ٹیلی ویژن سیریز کے لیے اپنا بھاپ سے چلنے والا راکٹ داغنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سائنس چینل نے ایک بیان میں کہا: ’اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ اس راکٹ کو چلانا ہمیشہ سے ان کا خواب تھا اور سائنس چینل ان کے سفر کی روداد کے لیے وہاں موجود تھا۔‘

ایک عینی شاہد کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں راکٹ چلائے جانے کے فوری بعد اس کے پیچھے ایک پیرا شوٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد راکٹ کو صحرا میں گرنے سے پہلے زمین کی طرف آتے دکھایا گیا ہے۔

کاؤنٹی کے شیرف ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے سان برنارڈینو نے کہا ہے کہ محکمے کے افسران نے ہفتے کی دوپہر ہلاکت خیز راکٹ کریش پر فوری ردعمل دیا۔ انہوں نے مرنے والے کا نام نہیں بتایا۔

ویب سائٹ Space.com کے مطابق ہیوز اپنے ساتھ کام کرنے والے والڈوسٹیکس کی مدد سے اپنے راکٹ کے ذریعے پانچ ہزار فٹ (ایک ہزار پانچ سو 24 میٹر) کی بلندی تک جانا چاہتے تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویب سائٹ نے مزید بتایا کہ یہ جوڑا ان تین ٹیموں میں سے ایک تھا جو کرمان لکیر تک پہنچا چاہتے تھے جو سطح زمین سے 62 میل اوپر ہے۔ بعض افراد کا خیال ہے کہ یہاں سے خلا شروع ہو جاتی ہے۔

راکٹ چلائے جانے سے پہلے سائنس چینل کی جانب سے بنائے گئے ایک ٹریلر میں ہیوز نے کہا: ’لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اس طرح کے کام کیوں کرتا ہوں۔ بنیادی طور پر یہ لوگوں کو قائل کرنے کے لیے ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے ساتھ غیرمعمولی کام کر سکتے ہیں۔‘

ہیوز نے اپنے معاونین کی مدد سے اپنے گھر کے پچھلے حصے میں ایک راکٹ تیار کیا تھا، جس کی تیاری پر تقریباً 18 ہزار ڈالر (14 ہزار پاؤنڈز) خرچ ہوئے تھے۔ یہ راکٹ حرکت میں آنے کے لیے ایک سوراخ سے نکلنے والی بھاپ استعمال کرتا ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا