کھڈی کے کپڑوں کے لیے مشہور بہاولپور کا ایک گاؤں

بہاولپور کے چک 33 میں محمد یاسین جیسے دستکار کھڈی کے کپڑے کی قدیم روایت اور ثقافت کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

گاؤں کے پرسکون ماحول میں کھڈی کی کھٹ کھٹ آپ کو پلک جھپکتے ماضی میں لے جاتی ہے۔ کھڈی کا کپڑا ہماری قدیم روایت اور ثقافت کا حصہ ہے۔

آج کل کھڈی پرکپڑا بُننے کی روایت ختم ہوتی جا رہی ہے، مگر بہاولپور کے چک 33 کے دستکار اسے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ وہ کھڈی پر کپڑا بناتے ہیں جبکہ ان کی گھر کی خواتین چرخہ کاتتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محمد یاسین 30 سال سے اس کام سے وابستہ ہیں۔ ان کے آباؤ اجداد ایک صدی سے یہ پیشہ اپنائے ہوئے ہیں اور یاسین نے بھی اسی کام کو جاری رکھا۔

کھڈی پر ہاتھ سے بنے گرم سوٹ، باریک اور موٹی چادروں کی اب بھی بہت مانگ ہے۔ محمد یاسین اپنی مصنوعات بازار فروخت کے لیے نہیں جاتے بلکہ ان کی چیزیں گھر پر ہی بک جاتی ہیں۔

'شوقین لوگ آتے ہیں اور لے جاتے ہیں، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ دلکش ڈیزائن بنائیں۔ کسی کو پسند آتے ہیں کسی کو نہیں۔ وہ ہمیں آرڈر دے جاتے ہیں، اس حساب سے ہم بنا دیتے ہیں۔ جب ہم قیمت بتاتے ہیں تو لوگ اسے بہت زیادہ سمجھتے ہیں، ان کو قدر نہیں کہ یہ کپڑا دو دن میں تیار ہوتا ہے۔'

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا