ٹوئٹر پر سیاستدانوں میں کون آگے؟

پاکستان میں بھی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما ٹوئٹر پر نہ صرف موجود ہیں بلکہ اس کے ذریعے اپنے حامیوں تک اپنی جماعت کے فیصلوں سمیت اپنے خیالات پہنچانے کا کام بھی لیتے ہیں۔

(تصاویر: اے ایف پی)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر دنیا بھر کے سیاست دانوں میں مقبولیت رکھتا ہے اور دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ عہدیدار ٹوئٹر کو اہم مواقع پر پیغامات اور اپنے خیالات کے اظہار کا ذریعہ بناتے ہیں۔ 

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج ٹویٹ کر کے اپنے 30 لاکھ فالورز مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی تعداد کئی پاکستانی اخبارات سے زیادہ ہے۔ تاہم وہ کئی پاکستانی سیاستدانوں سے کافی پیچھے ہیں۔

فواد چوہدری تاہم پاکستان میں پہلے پانچ سیاستدانوں میں زیادہ فالورز کی بنیاد پر نہیں آتے۔ ملک میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما ٹوئٹر پر نہ صرف موجود ہیں بلکہ اس کے ذریعے اپنے حامیوں تک اپنی جماعت کے فیصلوں سمیت اپنے خیالات پہنچانے کا کام بھی لیتے ہیں۔

پاکستان میں ٹوئٹر پر سیاست دانوں کے مقبول ترین اکاؤنٹس کی بات کریں تو وزیر اعظم پاکستان عمران خان سب سے زیادہ یعنی ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد فالورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ 

 

 

پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز کے اعتتبار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر 65 لاکھ فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

 

 

تیسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز ہیں جو کافی وقت تک غیر فعال رہنے کے بعد حال ہی میں دوبارہ ایکٹو ہوئی ہیں اور ان کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد 54 لاکھ سے زائد ہے۔

 

 

کرنٹ افیئر شوز کے لیے ہاٹ کیک اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا اس فہرست میں چوتھا نمبر ہے اور ان کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد 51 لاکھ سے زائد ہے۔ 

 

 

فہرست میں پانچواں نمبر سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کا ہے جن کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد 49 لاکھ سے اوپر ہے۔

 

 

جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے فالورز کی تعداد 38 لاکھ سے زائد ہے۔

ٹوئٹر کی مقبولیت اتنی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسے اکثر اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور مخالفین پر تنقید کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل