'دوسرا' کے موجد اب نئے کھلاڑیوں کو بولنگ سکھائیں گے

پی سی بی کی طرف سے بطور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ تقرری پر ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ کہ وہ ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنے علم کو دوسروں تک پہنچانے اور پی سی بی کے بینچ مارک کو اوپر لے جانے میں مدد کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

(ٹوئٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے آج گرانٹ بریڈ برن کے ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ اور ثقلین مشتاق کی بطور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ تقرری کا ا علان کیا ہے۔

علاوہ ازیں دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے علاوہ لمز سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے والے عصر ملک کو ہائی پرفارمنس آپریشنزمنیجر مقرر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق تینوں تقرریاں، تعیناتی کے  ایک مربوط عمل سے گزرنے کے بعد  کی گئی ہیں۔

گرانٹ بریڈ برن ستمبر 2018 سےقومی کرکٹ  ٹیم کے  فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ وہ اسکاٹ  لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔1990سے 2001 تک 7 ٹیسٹ اور 11 ایک روزہ میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے  گرانٹ بریڈ برن اس سے قبل نیوز ی لینڈ مینز اے اور انڈر 19 ٹیموں کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔

گرانٹ بریڈ برن، ایک لیول تھری کوچ ہیں۔ وہ اس نئے عہدے پر ملک بھر کے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں اسپورٹ عملے کے مجموعی معیار کو بڑھانے کے  ذمہ دار ہوں گے۔

ثقلین مشتاق کا انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر 1995 سے 2004 پر محیط رہا۔ان کی ذمہ داریوں میں  کھلاڑیوں کی شناخت، ان کی ڈویلمپنٹ اور تیاری شامل ہے۔

ثقلین مشتاق کو 'دوسرا' کا موجد کہا جاتا ہے۔ اٹھارہ رس کی عمر میں انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کےایک کلینڈر ائیر میں 65 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔

اگلے ہی برس ایک کلینڈر ایئر میں 69 وکٹیں لے کر ایک نیا ریکارڈ بنایا جو اب تک برقرار ہے۔

انہوں نے ایک سال اور 225 دنوں میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کاریکارڈ بھی قائم کیا ۔اب تک ان کے  علاوہ کوئی اور باؤلر 2 سال سے کم عرصے میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

ثقلین مشتاق لیول تھری کوچ بھی ہیں۔ ماضی میں وہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی مینز کرکٹ ٹیموں کے ساتھ اسپن باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ثقلین  مشتاق پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ کنسلٹنٹ کی حیثیت سےبھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

اپنی تقرری پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز اور وہ اس پیشکش پر بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا  کہ اس پیشکش کے ذریعے انہیں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے اور ان کے کیرئیر کو مزید نکھار نے کا موقع مل رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ماضی میں وہ کئی کرکٹرز کےساتھ مل کر ان کے کھیل میں بہتری لانے کے لیے  کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ   ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنے علم کو دوسروں تک پہنچانے  اور پی سی بی  کے بینچ مارک کو اوپر لے جانے میں مدد کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

 ثقلین مشتاق نے کہا کہ بلاشبہ انہوں نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے قبل بہت سے پہلوؤں پر غور کیاتھا۔ ثقلین مشتاق نے  کہا کہ پی سی بی کی حکمت عملی انہیں درست سمت میں کام کرتی دیکھائی دیتی ہے اور  لاہور کے ہائی پرفارمنس کی ٹیم کو جوائن کرنے اور پاکستان کرکٹ کو اس کےسنہری دور میں واپس لے جانے کے لیے یہ ایک بہترین وقت ہے۔

اس بارے میں چیف ایگزیکٹو پی سی بی  وسیم خان نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سنٹر پاکستان کی کرکٹ کا دل ہے جو بالآخر پاکستان کرکٹ کی سمت کا تعین کرے  گا۔

وسیم خان نے کہا کہ پی  سی بی کا مقصد قومی کرکٹ ٹیم کو دوبارہ ٹاپ رینکنگ میں پہنچانا اور اس کا سنہری دور واپس لانا ہے، اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف میں گرانٹ بریڈ برن کے متبادل کا فیصلہ جلد کردے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل