چہرے سے لوہا ٹیڑھا کرنا اور دوسرے کرتبوں والا مارشل آرٹ

تھین مون داؤ مارشل آرٹ میں ماسٹر بننے کے لیے اٹھارہ درجوں میں سات بیلٹیں حاصل کرنا پڑتی ہیں۔

ویت نام کے نوجوانوں میں تھین مون داؤ مارشل آرٹ سیکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

اس کھیل کی خاص بات جسمانی اعضا کے ساتھ حیران کن کرتب دکھانے کی مہارت پیدا کرنا ہے مثلاً چہرے یا گردن کے ساتھ لوہے کے راڈ کو ٹیڑھا کرنا۔  تھین مون داؤ مارشل آرٹ میں ماسٹر بننے کے لیے اٹھارہ درجوں میں سات بیلٹیں حاصل کرنا پڑتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تھین مون داؤ مارشل آرٹ کا آغاز دسویں صدی میں ویت نام سے ہی ہوا تھا۔ حالیہ عشروں میں خانہ جنگی اور عدم استحکام کی وجہ سےکئی نسلیں تفریحی سرگرمیوں سے محروم رہیں مگر اب ایسا نہیں۔ دارالحکومت ہنوئی میں ہر سال اوسطا دو نئے تربیتی مراکز کھل رہے ہیں جہاں لڑکیوں سمیت بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد تھین مون داؤ سیکھنے آتی ہے۔ 

اس مارشل آرٹ کی ایک طالبہ وو تھی کے مطابق تھین مون داؤ لڑکیوں میں اعتماد بڑھانے کا سبب بن رہا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’جنوبی مشرقی ایشیا کے لوگ سوچتے ہیں کہ لڑکیاں نازک ہوتی ہیں اور مارشل آرٹس ان کے لیے نہیں۔ میں اسے الگ نظر سے دیکھتی ہوں۔ مارشل آرٹس سیکھنے کے بعد میں اپنا تحفظ کر سکتی ہوں اور زیادہ پراعتماد ہو سکتی ہوں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا