750 وکٹیں لینے کے باوجود عالمی کرکٹ نہ کھیلنے والے بولر کا انتقال

سابق بھارتی مایہ ناز بولر راجندر گوئل نے 27 سالہ کیریئر کے دوران رانجی ٹرافی میں غیر مثالی 637 وکٹیں حاصل کیں، تاہم حیران کن طور پر وہ کبھی قومی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔

راجندر گوئل نے44 سال کی عمر تک کرکٹ کھیلی(ٹوئٹر)

فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ 750 وکٹیں حاصل کرنے والے بھارت کے سابق مایہ نازبولر راجندر گوئل 77 سال کی عمر میں اتوار کو انتقال کر گئے۔

بائیں ہاتھ سے سپین بولنگ کرنے والےراجندر نے اپنے 27 سالہ کرکٹ  کیریئر کے دوران بھارت کی معتبر رانجی ٹرافی میں غیر مثالی 637 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم حیران کن طور پر وہ کبھی قومی ٹیم کی نمائندگی نہ کر سکے۔

 کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ' بھارت کی کرکٹ برادری نے آج  ڈومیسٹک کرکٹ کا ایک دیو گنوا دیا۔ان کا شاندار ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ اپنے فن کے کتنے ماہر تھے۔ان کا 25 سال سے زائد عرصے تک مسلسل اچھاپرفارم کرنا ثابت کرتا ہے کہ وہ اس کھیل سے کتنے مخلص تھے۔'

گنگولی نے مزید کہا کہ' 750 وکٹیں حاصل کرنے کے  لیے سالوں کی ان تھک محنت درکار ہوتی ہے اور میں ان کی کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میری دلی ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

44 سال کی عمر تک کرکٹ کھیلنے والے راجندر نے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی کے زمانے میں اپنی صلاحیتیں منوائیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ بشن سنگھ بیدی کی ٹیم میں موجودگی کی وجہ سے ہی راجندر کو قومی ٹیم سے کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔

بیدی نے  ٹائمز آف انڈیا میں لکھا 'یہ نا انصافی ہے کہ فرسٹ کلاس میں 750 وکٹیں، جن میں سے 637 رانجی ٹرافی ، لینے والے راجندر جیسے عمدہ بولر کبھی قومی ٹیم میں شامل نہ ہو سکے۔'

'لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ میری وجہ سے انہیں عالمی کرکٹ کھیلنے کا موقع  نہ ملا۔ ہم دونوں ہی بائیں ہاتھ کے آرتھوڈاکس سپنر تھے، لیکن صرف یہی حقیقت نہیں۔ انہوں نے مجھ سے پہلے شروع کیا اور میرے  بعد ختم۔'

راجندر نے اپنا آخری میچ 85-1984 رانجی ٹرافی کے  سیزن میں کھیلا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال زیادہ عمر میں لگنے والی بیماریوں کی وجہ سے ہوا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ