کرائسٹ چرچ سانحہ: ’انڈے نے لوگوں کو متحد کر دیا‘

آسٹریلیا میں ’انڈے والا لڑکا‘ کہلانے والے وِل کونولی نے سینیٹر کو انڈا مار کر کیا حاصل کیا؟

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر وِل کونولی نامی ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ آسٹریلیا کے ایک سینیٹر کو انڈا مارتے ہوئے دکھائی دیے۔

آسٹریلوی سینیٹر فریزر ایننگ نے حملوں کے بعد ٹویٹ کی تھی، ’کیا اب بھی کوئی مسلمانوں کی امیگریشن کے تشدد کے ساتھ تعلق کے حوالے سے اختلافِ رائے رکھ سکتا ہے۔‘ اِس بیان پر وِل کونولی نے احتجاجاً اُن کے سر پر انڈا دے مارا۔ سوشل میڈیا پر وِل کونولی کی اس حرکت کو بہت پذیرائی ملی۔ اُن کے لیے چندہ جمع ہوا جسے اُنہوں نے کرائسٹ چرچ سانحے کے متاثرین کے نام کر دیا۔

آسٹریلیا کے چینل 10 کو پہلی مرتبہ انٹرویو دیتے ہوئے اُنہوں نے انڈا مارنے کی حرکت پر فخر کا اظہار نہیں کیا، بلکہ کہا کہ اُن کی حرکت نے ’لوگوں کو متحد کر دیا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو