’ہم آئی پی ایل کھیل رہے ہیں کلب کرکٹ نہیں‘

ابھی تو ’رن آؤٹ‘ تنازع کی وجہ سے امپائرز اور کرکٹ قوانین وضع کرنے والوں پر تنقید کا سلسلہ ٹھیک سے ختم نہیں ہوا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں ہی امپائرز کی ایک اور ’غلطی‘ پر بحث ہونے لگی ہے۔

میچ کے بعد جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں مل رہے تھے ۔ تصویر: اے ایف پی

ابھی تو ’رن آؤٹ‘ تنازع کی وجہ سے امپائرز اور کرکٹ قوانین وضع کرنے والوں پر تنقید کا سلسلہ ٹھیک سے ختم نہیں ہوا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ میں ہی امپائرز کی ایک اور ’غلطی‘ پر بحث ہونے لگی ہے۔

اس مرتبہ تو خود کپتان ویراٹ کوہلی ہی کھل ائی پی ایل میں امپائرنگ پر بول پڑِے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ آئی پی ایل کے ساتویں میچ میں رائل چلینجرز بینگلور اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، بینگلور کو آخری اوور کی آخری گیند پر  میچ جیتنے کے لیے سات رنز درکار تھے، بولر لستھ ملینگا نے خوب مہارت سے یارکر گیند کرائی جس پر صرف ایک ہی رنز بن پایا اور بینگلور یہ میچ چھ رنز سے ہار گئی۔

ٹھہریے بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔ جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی معمول کے مطابق میچ کے بعد ایک دوسرے سے ہاتھ ملا رہے تھے تو اچانک گراؤنڈ پر نصب بڑی سکرین پر دکھایا گیا کہ ملینگا کی آخری گیند ’نو بال‘ تھی، جسے امپائر دیکھ ہی نہ پائے۔

اب اگر یہ ’نو بال‘ قرار دے دی جاتی تو بینگلور کو ایک اضافی رن کے ساتھ ساتھ فری ہٹ بھی مل جاتی اور میچ جیتنے کا ایک اور موقع بھی۔

اس سارے واقعے کے بعد بینگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی میدان میں آئے اور کھل کر تنقید کی۔

ویراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ ’ہم آئی پی ایل کھیل رہے ہیں کوئی کلب کرکٹ نہیں۔ امپائرز کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے۔ اخری گیند پر ایسا انتہائی بیہودہ ہے۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ویراٹ کوہلی نے مزید کہا کہ ’اگر یہ چھوٹے مارجن والا کھیل ہے تو مجھے معلوم کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ انھیں زیادہ تیز اور محتاط ہونا چاہیے۔‘

ادھر ممبئی انڈینز جسے آخری گیند ’نو بال‘ نہ قرار دیے جانے کا فائدہ تو ہوا لیکن کپتان روہت شرما نے ایسی غلطیوں کو ’کھیل کے لیے نقصان دہ‘ قرار دیا۔

میچ کے بعد روہت شرما کا کہنا تھا کہ ’امپائرز کو ٹی وی کی سہولت دستیاب ہے، انھیں دیکھنا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے۔ بہرحال یہ کھیل کے لیے بہتر نہیں اور جو کھیل کے لیے بہتر نہیں میں اس کے خلاف ہوں۔‘

ابھی کچھ دن قبل ہی آئی پی ایل میں ایک ’رن آؤٹ‘ پر تنازع کھڑا ہو گیا تھا جس پر بھی شدید تنقید کی گئی تھی، جب کنگز الیون پنجاب کے کپتان روی چندرن ایشون نے مخالف ٹیم کے جاز بٹلر کو اپنی بولنگ کے دوران رن آؤٹ کر دیا تھا۔               

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل