103 سالہ پاکستانی بزرگ نے کرونا کا مقابلہ کیسے کیا؟

 70 سال تک بڑھئی کا کام کرنے والے عزیز عبدالعلیم کے تین بیویوں سے نو بیٹے اور بیٹیاں ہیں اور انہوں نے حال ہی میں پانچویں شادی کی ہے۔

چترال کے عبدالعلیم کرونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے۔(روئٹرز)

اگرچہ پاکستان کرونا کے دو لاکھ 70 ہزار کیسز کے ساتھ دنیا میں اس وبا سے بارہواں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے لیکن سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہاں اس مہلک وائرس سے شرح اموات نسبتاً کم اور صحت یاب ہونے کی شرح زیادہ ہے۔

ملک میں کرونا کی وبا سے پانچ ہزار سات سو اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جب کہ اس کے برعکس دو لاکھ 19 ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد اس مرض کو شکست دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں ایک 103 سالہ پاکستانی بزرگ بھی شامل ہیں۔

چترال کے ایک گاؤں کے رہائشی عزیز عبد العلیم میں جولائی کے اوائل میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ضلع کے ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔

تاہم انہیں گذشتہ ہفتے صحت یابی کے بعد اس سنٹر سے ڈسچارج کر دیا گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں اس مہلک مرض کو ہرا کر زندگی کی جانب لوٹنے والے چند طویل عمر افراد میں سے ایک ہیں۔ 

علیم کے بیٹے سہیل احمد نے افغانستان کی سرحد کے قریب واقع اپنے گاؤں سے فون پر روئٹرز کو بتایا: ’ہم ان کی عمر کے بارے میں کافی فکر مند تھے لیکن وہ بالکل بھی پریشان نہیں تھے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سہیل احمد نے بتایا کہ ان کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں اور کرونا وائرس نے انہیں خوفزدہ نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے آئیسولیشن میں رہنا پسند نہیں کیا۔

 70 سال تک بڑھئی کا کام کرنے والے عزیز عبدالعلیم کے تین بیویوں سے نو بیٹے اور بیٹیاں ہیں اور انہوں نے حال ہی میں پانچویں شادی کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق آغا خان ہیلتھ سروس ایمرجنسی سنٹر کے ایک سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سردار نواز کا کہنا ہے کہ علیم کو آئیسولیشن اور علاج کے دوران اخلاقی اور نفسیاتی مدد بھی فراہم کرنا پڑی۔

کرونا کے مریضوں کے لیے عارضی سنٹر لڑکیوں کے ہاسٹل میں قائم کیا گیا ہےاور یہ اس علاقے میں واحد صحت کا مرکز ہے جہاں میلوں سے کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کو لایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں محکمہ صحت کو خدشہ ہے کہ عید الاضحی کے موقعے پر کرونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی صحت