جان بوجھ کر کھانسنے پر ریڈ کارڈ

فٹبال منتظمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر کھیل کے دوران ریفریز کو لگا کہ کوئی کھلاڑی مخالف ٹیم یا آفیشل پر جان بوجھ کر کھانسا ہے تو اسے میدان سے باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔

آئی ایف اے بی نے جان بوجھ کر کھانسنے کو'ناشائستہ، توہین آمیز رویے یا بدکلامی اور ناروا اشاروں'کی فہرست میں شامل کر دیا ہے (اے ایف پی)

انگلینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن اور کھیل کے قواعد و ضوابط بنانے والوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کھیل کے دوران ریفریز کو لگا کہ کوئی کھلاڑی مخالف ٹیم یا آفیشل پر جان بوجھ کر کھانسا ہے تو اسے میدان سے باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔

یہ تنبیہ کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ (آئی ایف اے بی) نے کہا کہ یہ ریفری پر منحصر ہے کہ وہ کھانسی کو ناروا اشارہ محسوس کرے۔

آئی ایف اے بی نے جان بوجھ کر کھانسنے کو 'ناشائستہ، توہین آمیز رویے یا بدکلامی اور ناروا اشاروں' کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

آئی ایف اے بی نے ایک بیان میں کہا: 'جیسا کہ قواعد کی تمام خلاف ورزیوں کی صورت میں ہوتا ہے کہ ریفری کسی خلاف ورزی کی نوعیت کا تعین کرتا ہے۔‘

'اگر خلاف ورزی واضح طور پر اتفاقیہ ہو یا کھانستے وقت کوئی کھلاڑی دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ فاصلے پر ہو تو ایسی صورت میں ریفری کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ تاہم اگر کوئی کھلاڑی کسی کے بہت قریب ہو کر کھانسے گا تو اس کے اس عمل کو واضح طور پر قواعد کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔'

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برطانیہ میں فٹ بال کے نچلی سطح کے کھلاڑیوں کے لیے فٹ بال  ایسوسی ایشن کے نئے قاعدے پر فوری عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

نئے قاعدے کو تحریری شکل دے دی گئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ اگرکھانسی اتنی سخت نہ ہو کہ کسی کھلاڑی کو باہر کا راستہ دکھایا جائے تو اس صورت میں تنبیہ دی جائے کہ یہ رویہ کھلاڑیوں والا نہیں تھا۔

دستاویز میں مزید کہا گیا کہ ریفریز کو معمول کی کھانسی پر سزا سے گریز کرنا ہو گا تاہم کسی کھلاڑی کے خلاف کارروائی صرف اس صورت میں ہوگی کہ جب واضح ہو جائے کہ ان کی کھانسی کا مقصد کسی کو ہدف بنانا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال