لاہور کے دو بھائی جو یوم آزادی کے سامان کا سٹال لگائے پڑھائی بھی کر رہے ہیں

مالی مشکلات کی وجہ سے آئی سی ایس کے طالب علم محمد علی اور عبداللہ نے قرضہ لے کر سٹال لگایا ہے تاکہ گھر کا خرچہ چلانے میں والد کی مدد کر سکیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو بھائی مالی مشکلات کے باعث گھر کا خرچہ چلانے میں والد کی مدد کرنے کے لیے سٹال لگا کر 14 اگست کا سامان فروخت کر رہے ہیں۔

سٹال کے ساتھ ہی کھلے آسمان تلے دونوں بھائی کتابیں بھی ساتھ رکھتے ہیں اور امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔

کمپیوٹر سائنس میں انٹر (آئی سی ایس) کے طالب عللم  محمد علی اور عبداللہ نے قرضہ لے کر سٹال لگایا ہے۔

عبداللہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چار بہن بھائی ہیں۔ ان کے والد کسی کے پاس ڈرائیوری کرتے ہیں اور گھر بھی کرائے کا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اس سال سٹال لگایا ہے تاکہ جھنڈیاں، بیجز، پرچم، باجے وغیرہ فروخت کر کے کچھ پیسے کما سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرکاری نوکری کے لیے بھی درخواستیں دی لیکن کوئی نوکری نہیں ملی جبکہ اتنے وسائل نہیں ہیں کہ کوئی چھوٹا کاروبار بھی شروع کر سکیں۔ اس لیے ایک دوکاندار سے اجازت لے کر یوم آزادی کے سامان کا سٹال لگایا ہے جو عارضی روزگار ہے اور چودہ اگست کے بعد بند ہوجائے گا۔

عبداللہ نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے اس کے ساتھ تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی کیا مستقبل ہوگا۔

محمد علی نے انڈپینڈنٹ اردوسے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو حالات خراب ہیں اس لیے سٹال لگا کر گزارا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: 'روزگار کی فکر کے ساتھ پڑھائی کرنا بھی لازم ہے۔ اس لیے کتابیں بھی ساتھ ہیں اور دونوں بھائی تیاری کرتے ہیں تاکہ امتحان میں کامیابی بھی حاصل کر سکیں۔'

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا