لبیک: 'ایک ایسی ایپ جو اسلامی اقدار کے عین مطابق ہے'

برطانوی نژاد پاکستانی تنویر خان نے ایک ایسی سوشل میڈیا ایپ لانچ کی ہے، جس کے حوالے سے ان کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلامی اقدار کے مطابق کام کرتی ہے۔

برطانوی نژاد پاکستانی تنویر خان نے ایک ایسی سوشل میڈیا ایپ لانچ کی ہے، جس کے حوالے سے ان کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلامی اقدار کے مطابق کام کرتی ہے۔ اس ایپ کا نام 'لبیک' ہے، جس کا مطلب ہے (آپ کی خدمت میں) حاضر ہوں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں تنویر نے بتایا کہ انہوں نے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی موجودگی کے باجود یہ ایپ اس لیے بنائی ہے کیوں کہ اب ان نیٹ ورکس پر بہت کچھ غلط پوسٹ ہونے لگا ہے، جیسے کہ نفرت انگیز تقاریر، اسلام وفوبیا اور نسل پرستانہ تبصرے۔

تنویر کہتے ہیں کہ ان ایپس پر ٹریفک کو بڑھانے اور اسے مصروف رکھنے کے لیے متنازع مواد کو فروغ دیا جاتا ہے جو کہ ان کے خیال میں اسلام اور اخلاقیات کے بالکل خلاف ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی وجہ سے انہوں نے لبیک ایپ لانچ کی ہے تاکہ لوگ صاف ستھرے ماحول میں سوشل میڈیا استعمال کرسکیں۔

لبیک ایپ کے فیچرز کے حوالے سے تنویر نے بتایا کہ اس ایپ کو استعمال کرنا انتہائی آسان ہے اور اس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں، رشتے داروں، آفس کے ساتھیوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ اپنی سوشل میڈیا زندگی شیئر کرسکتے ہیں اور ان کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

تنویر نے مزید بتایا کہ اس ایپ پر صارفین مختلف قسم کی پوسٹس بنا سکتے ہیں، ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرسکتے ہیں، سٹوریز پوسٹ کرسکتے ہیں، سٹیٹس اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں اور لائیو ویڈیو سٹریمنگ بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں فری انسٹینٹ میسیجنگ ویڈیو اور فون کالز کی سہولت بھی موجود ہے۔

لبیک ایپ با آسانی ایپ سٹور یا پلے سٹور پر دستیاب ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی