پشاور میوزیم کی سیر اب ڈیجیٹل ایپ میں کیجیے

شفیق گگیانی نے میوزیم کے لیے ایک ایسی ڈیجیٹل ایپلیکیشن بنائی ہے جس کی مدد سے آپ گھر بیٹھ کر بھی پشاور میوزیم کی سیر کر سکتے ہیں۔

یہ پشاور کا تاریخی میوزیم ہے جہاں گندھارا تہذیب سے جڑے مخلتف نوادرات رکھے گئے ہیں۔

میوزیم دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کو نوادرات کی تاریخ کے حوالے سے کم پتہ چلتا تھا لیکن پشاور کے نوجوان شفیق گگیانی نےمیوزیم کے لیے ڈیجیٹل ایپ بنا کر یہ کام آسان کردیا۔

اب آپ گھر بیٹھ کر بھی پشاور میوزیم کی سیر کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے لیے آپ کو صرف میوزیم کی ایپ اپنے موبائل میں انسٹال کرنی پڑے گی۔

اس ایپ کی مدد سے آپ کسی بھی آرٹیفیکٹ کی تاریخ کے حوالے سے تین زبانوں میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب میوزیم جاکر بھی وہاں موجود موبائل ٹیبلٹ کے ذریعے ان نوادرات کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی