پشاور میں ہوٹل کے مہمانوں پر نظر رکھنے کے لیے ایپ متعارف

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں پولیس نے مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کے لیے ”ہوٹل آئی” کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروائی ہے تاکہ شہر کے ہوٹلوں میں ٹھرنے والے مسافروں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

ہوٹل میں ٹھرنے والوں کا ریکارڈ جرائم پیشہ افراد کی نگرانی میں معاون ثابت ہوا ہے۔ کاپی رائٹ؟

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کے لیے ”ہوٹل آئی” کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروائی ہے تاکہ شہر کے ہوٹلوں میں ٹھرنے والے مسافروں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

پولیس کے ایک بیان کے مطابق اس نئی حکمت عملی سے مشتبہ اور مطلوب افراد کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے۔ ہوٹل میں قیام کرنے والوں کا ریکارڈ اس ایپ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق اس ایپ کے استعمال کے لیے اب تک 232 ہوٹلوں رجسٹر ہوئے ہیں۔ اس سافٹ ویر کا محض ریکارڈ کے لیے استعمال نہیں کیا جا رہا بلکہ ایک پولیس اہلکار کے مطابق 67646 مہمانوں کا اندراج ہوا جن میں سے 61 مشکوک ثابت ہوئے تھے اور انہیں باضابطہ طور پر تفتیش کے لیے حراست میں بھی لیا گیا۔

اس سے قبل پشاور پولیس نے ”پشاور موبائل ایپ” کے نام سے بھی جاری کی تھی جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو پولیس تک رسائی فراہم کیا جانا تھا۔ اس سے عوام کو خدمات کی فراہمی میں مدد دینا بھی تھا۔

اس کے علاوہ موبائل ایپ کے ذریعے بھی پولیس کو تقریبا پانچ ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے بیان کے مطابق 4939 مناسب طریقے سے حل کر لی گئیں ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ”ہوٹل آئی” کی کامیابی کے بعد وہ اس قسم کی مزید تکنیکی سہولتیں عوام کو فراہم کریں گے۔

پاکستان میں اب تک عمومی طور پر ہر ہوٹل مالک کی ذمہ داری ہوتی تھی کہ ان کے پاس ٹھرنے والے مہمانوں کی تمام تر تفصیلات پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں۔ اس کا مقصد مشتبہ افراد کی نگرانی ہتی تھی۔  

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان